علمائے اسلام  

سیّدنا قیس ابن عبداللہ رضی اللہ عنہ

ابن  عبداللہ۔ان کا نسب نہیں بیان کیاگیا۔ان کا تذکرہ یحییٰ بن یونس نے بحوالہ حدیث ابن لہیعہ لکھاہے جس کو انھوں نے ابن ہبیرہ سے انھوں نے قیس سے روایت کیاہے کہ غزوۂ احزاب میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازعصر فوت ہوگئی تھی جعفر نے کہاہے کہ یہ حدیث مرسل ہے اور قیس کو ہم صحابی نہیں سمجھتےان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا قیس ابن صرمہ رضی اللہ عنہ

  ابن  صرمہ۔بعض لوگ ان صرمہ بن قیس کہتےہیں اوربعض قیس بن مالک بن اوس بن صرمہ مازنی۔عبدان نے ان کاتذکرہ لکھاہے ابوموسیٰ نے لکھاہےاورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ اسرائیل سے انھوں نے ابواسحاق سے انھوں نے برأ سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےاصحاب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کیفیت یہ تھی کہ جب ان میں سے کوئی روزہ دارہوتااورافطارکرنے سے پہلےشب کو سوجاتا توپھروہ دوسرے دن تک کچھ نہ کھاسکتاتھاچنانچہ قیس بن صرمہ انصاری بھی روزہ دارتھے اور دن بھراپنی زمین...

سید سعد اللہ سلونی

                سید سعداللہ سلونی سبط شیخ پیر محمد سلونی: عالم اجل،فاضل اکمل،جامع اصناف علوم تھے قصبۂ سلون متعلقہ الہ آباد میں پیدا ہوئے،صغر سنی میں اکتساب علوم میں مشغول ہوکر تھوڑی مدت میں مساقت تحصیل کی طے کرلی اور مسندِ تدریس و تالیف پر جلو فرماہوئے،پھر حج کو تشریف لے گئے اور مکہ معظمہ میں کچھ مدت اقامت اختیار کی جہاں کے بہت لوگوںنے آپ سے تلمذ کیا جن میں سے شیخ عبداللہ بصری مکی مصاحب ...

ملا نظام الدین سہالوی بانیِ درسِ نظامی

ولادت: ملا نظام الدین محمد سہالوی کی ولادت 27 مارچ 1677ء بمطابق 1088ھ ہوئی۔ والد گرامی کا نام ملا قطب الدین تھا۔ تحصیل ِعلم: علمی ادبی اور مذہبی گھرانے میں آنکھ کھولی تعلیم کا آغاز والد گرامی سے کیاان کے علاوہ اساتذہ سے بھی استفادہ کیاان میں ملا باقر، ملا علی قلی جالسی،ملا امان اللہ بنارسی اور ملا غلام نقشبند شامل ہیں۔ بیعت و خلافت: تکمیل تعلیم کے بعد باطنی تعلیم کیلئے سلسلہ قادریہ کے پیشوا اور ولی کامل سید عبد الرزاق ہانسوی سے بیعت کی منازل سلوک...