علمائے اسلام  

حضرت شیخ یسین مغربی

حضرت شیخ یسین مغربی (حجام) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ صاحب کرامت اور ارباب ولایت میں سے تھے لیکن لوگوں سے اپنے کمالات کو چھپانے کے لیے حجام بن گئے تھے شیخ محی الدین لواذی آپ کے خلفاء میں سے تھے آپ ۶۸۶ھ میں فوت ہوئے جب کہ آپ کی عمر شریف ۸۰ سال تھی۔ شہِ دین محمد شیخ یاسین بجنّت رفت زین دنیائے فانی   کہ آمد نام نا میش بقزآن برآمد سالِ وصلش نور فرقان ۶۸۶ھ   (خزینۃ الاصفیاء)...

ابو اسحاق خواص

حضرت ابو اسحاق خواص رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کی کنیت ابواسحاق تھی۔ بغداد کے رہنے والے تھے ہمیشہ جذب و صحو اور سکر کی کیفیت میں رہتے تھے، خاصان درگاہ الٰہی میں بلند مقام پر تھے۔ سیّد جنید بغدادی اور حضرت ابوالحسن نوری کے معاصرین اور احباب میں سے تھے۔ حضرت خضر سے بھی زیارت اور صحبت کا شرف حاصل تھا۔ شیخ ممشاد دینوری﷫ فرماتے ہیں، ایک بار میں مسجد میں نیم خوابی کی حالت میں تھا، مجھے آواز آئی، اگر میرے دوستوں میں سے ایک دوست کی زیارت کرنا چاہتے ہو تو...

حضرت شیخ سید میراں حسین زنجانی

حضرت شیخ سید میراں حسین زنجانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ لاہور کے قدیم علماء صوفیاء میں سے تھے ظاہری اور باطنی علوم میں جامع تھے صاحب سیاحت کرامت اور خوارق تھے آپ کو خاندانِ عالیہ جنیدیہ سے خلافت ملی تھی آپ حضرت یعقوب زنجانی﷫ کے ہمراہ زنجان سے لاہور آئے تھے بے پناہ لوگ آپ کے حلقۂ ارادت میں جمع ہوئے آپ کی وفات ۶۰۰ھ میں ہوئی[۱]۔ [۱۔سابقہ صفحات میں فاضل مولٔف نے حضرت مخدوم سید علی الہجویری لاہوری قدس سرہٗ کے حالات میں فوائد الفواد کی ایک روایت نقل کی...