علمائے اسلام  

حضرت مولانا سید امجد علی اکبر آبادی

حضرت مولانا سید امجد علی اکبر آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۲۵؍واسطوں سے سلسلۂ نسب حضرت امام جعفر صادق سے جا ملتا ہے،والد بزرگوار کا نام سید احمد جعفری،اکبر آباد کے نامور عالم وبزرگ گذرے ہیں، حضرت شاہ ضیاء الدین بلخی آپ کے پیر بیعت تھے،حضرت مخدوم سید عبداللہ بغدادی کے اکبر آباد،آگرہ میں وارد ہونے پر اُن سے کسبِ فیض کیا، خاص خلفا میں ممتاز ہوئے،۲ربیع الاوّل ۱۳۳۰ھ کو وصال ہوا،مدفن شاہ عادل صاحب آگرے میں ہے،لوحِ مزار پر یہ تاریخ لکھی ہوئی ہے: عار...

حضرت شیخ عبدالرشید جالندھری

حضرت شیخ عبدالرشید جالندھری  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ جالند شہر کے سادات میں سے تھے والد کا نام سید اشرف تھا۔ آپ چھوٹے ہی تھے کہ آپ کو تلاشِ حق کی لگن لگ گئی ظاہری علوم پڑھنے کے بعد اپنے وطن سے نکلے اور مختلف شہروں کی سیر کرتے حضرت شاہ ابو المعالی کی خدمت میں حاضر ہوئے اُس وقت حضرت شاہ ابو المعالی کی عمر کافی ہوچکی تھی۔ آپ نے شیخ عبدالرشید کو سید میران بہیکہ کے حوالے کردیا جنہوں نے آپ کی تربیت بھی کی اور خرقۂ خلافت بھی دیا۔ خزنیتہ السالکین ک...

حضرت فاضلِ کبیر مولانا برکات احمد

حضرت فاضلِ کبیر مولانا برکات احمد بن دائم علی حنفی ٹونکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آبائی وطن موضع میر نگر ضلع پٹنہ صوبہ بہار، آپ کے والد بزرگوار حضرت مولانا حکیم سید دائم علی مرید وخلیفہ حضرت شاہ امداد اللہ مہاجر مکی، ریاست ٹونک کے استاذ،طبیب اور آخری وزیر اعظم تھے،حکیم برکات احمد ۱۲۸۰ھ میں ٹونک میں پیدا ہوئے،نانیہان حضرت شاہ ولی اللہ محدث دھلوی کے خاندان پھلت ضلع مظفر نگر میں ہے،عربی کی درسیات ٹونک میں مولوی لطف علی ساکن دھنچویہ ضلع پٹنہ سے حمداللہ ...

حضرت شیخ احمد نہروانی

حضرت شیخ احمد نہروانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ قاضی حمیدالدین ناگوری کے مشہور خلیفہ تھے۔ بڑے بلند پایہ بزرگ اور اسرارِ حقیقت کے واقف تھے، حضرت شیخ الاسلام بہاؤالدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ کسی کو بہت کم پسند فرمایا کرتے تھے مگر حضرت شیخ نہروانی کے متعلق فرمایا کرتے  کہ شیخ احمد نہروانی صوفیوں کے منبع ہیں، شیخ نظام الدین اولیاء اللہ فرماتے ہیں کہ جس مجلس سماع میں خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کا انتقال ہوا اُس میں شیخ احمد نہروانی بھی موجود...

حضرت میر محمد یعقوب گیلانی

حضرت میر محمد یعقوب گیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ عالم عامل اور عامل کامل تھے آپ قلعۂ یعقوب میں رہا کرتے تھے اور اسمائے ربانی کے زرو سے حاکمانہ قوت کے مالک تھے۔ خلق خدا ان سے دین و دنیا کے فائدے اٹھایا کرتی تھی۔ دیوانہ کتے کے زخمی لوگ آپ کے پاس آتے اور شفا یاب ہوتے آپ کی دعا کے بعد تادم حیات کسی پر دیوانگی کے اثرات نہ رہتے آپ کی نسبت آبائی جناب غوث الاعظم محی الدین ابو محمد عبدالقادر جیلانی سے ملتی ہے۔ میر محمد یعقوب بن میر محمد زمان بن میر محم...

محمد امان اللہ

حضرت مولانا محمد امان اللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا شیخ محمد امان اللہ بن مولانا صدر الدین رحمہما اللہ تعالیٰ چک عمر ضلع گجرات میں پیدا ہوئے،زیادہ تعلیم والد ماجد عم مکرم مولانا مخدوم عالم سے پائی،مزید تعلیم کے لئے کچھ عرصہ کر سال ، ضلع جہلم میں رہے ، اس عرصہ میں آپ کے بڑے بھائی مولانا شیخ عبد اللہ ( چک عمر )آپ کی جدائی سے متاثر ہو کر فراقیہ اشعار کہتے رہے جو ایک کتاب میں جمع کئے جا سکتے ہیں۔ مولانا شیخ محمد امن اللہ رحمہ اللہ تعالیٰ اپنے...

حضرت علامہ مولانا عبدالصمد میتلو

استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا عبدالصمد میتلو رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ استاد العلماء حضرت مولانا علامہ عبدالصمد بن عبداللہ میتلو کی ولادت تحصیل ڈوکری ( ضلع لاڑکانہ ) کے گوٹھ ’’بڈو واہن ‘‘ میں تقریبا ۱۹۱۸ء میں ہوئی۔ تعلیم وتربیت : اپنے آبائی گوٹھ میں حکیم حاذق اور عالم دین مولانا اللہ بخش پنجابی کے پاس قرآن مجید ناظرہ پڑھا ۔ اس کے بعد قریب میں گوٹھ ’’چھتوواہن ‘‘میں پرائمری کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بع...