علمائے اسلام  

سیّدنا عتاب ابن شمیر رضی اللہ عنہ

   ضبی ہیں صحابی تھے۔ان سے ان کے بیٹے مجمع نے روایت کی ہے۔فضل بن وکین اوریحییٰ حمانی نے عبدالصمد بن جابر بن ربیعہ ضبی سے انھوں نے مجمع بن عتاب بن شمیرسے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ وہ کہتے تھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیایارسول اللہ میراایک بوڑھاباپ ہے اورکئی بھائی ہیں ان کے پاس جاتاہوں شاید وہ اسلام لے آئیں پھر ان کو آپ کے پاس لاؤں آپ نے فرمایااگروہ لوگ اسلام لے آئیں تو ان کے لیے بھلائی ہے اوراگراسلام کو نامن...

سیّدنا عبدالرحمن ابن ابی عمیرہ رضی اللہ عنہ

   مزنی ہیں اہل شام میں ان کا شمار ہے ۔ولید بن مسلم نے کہاہےکہ یہ عبدالرحمن بن عمیرہ ہیں اوربعض نے بیان کیاہے کہ عبدالرحمن بن ابی عمیرمزنی ہیں اوربعض نے کہا ہے کہ عبدالرحمن بن عمیریاعمیرہ قریشی ہیں ان کی روایت کردہ حدیث مضطرب ہے ان کا صحابی ہونا ثابت نہیں ہے۔ہم کوابراہیم بن محمداوران کے سوادوسروں نےاپنی سندوں کو محمد بن عیسیٰ سلمی تک پہنچا کر خبردی وہ کہتے تھے ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیاوہ کہتے تھےہم سے ابومسہر نے سعید بن عبدالعزیز ...

سیّدنا عبدالرحمن ابن ابی عمرہ رضی اللہ عنہ

   ان کے حال میں لوگوں نے اختلاف کیاہےحضرمی نے ان کووحدان میں ذکرکیاہے ہم کو ابوموسیٰ نے اجازتاً خبردی وہ کہتے تھے ہمیں ابوعلی نے خبردی وہ کہتے تھےہمیں احمد بن عبداللہ نے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے محمد بن محمد نےبیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے محمد بن عبداللہ حضرمی نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے عبدالرحمن بن شریک نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے ہمارے والد نے بیان کیا وہ کہتے تھےہم سے عثمان بن ابی زرعہ نے سالم بن ابی الجعد سے انھوں نے عبدالرحمن بن&...

سیّدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ

  حضرت عمربن خطاب کے بڑے بیٹے عبداللہ اور حضرت ام المومنین حفصہ کے بھائی تھےان کی والدہ زینب بنت مظعون عثمان بن مظعون حمجی کی بہن تھیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تھا لیکن کوئی آپ کی حدیث انھیں یاد نہ تھی اور عبدالرحمن ابوشحمہ یہ حضرت عمرکے منجھلے بیٹے ہیں ان کو عمرو بن عاص نے شراب خوری کی حد مصر میں لگائی تھی پھر(وہاں سے ) ان کومدینہ بھیج دیاتوان کے والدحضرت عمر نے ان کو تادیباًضرب دی بعدہ یہ بیمارہوگئے اورایک مہینہ کے بعد انتقال ...

حضرت سید شمس الدین محمد اعظم گیلانی رضی اللہ عنہ

آپ سلطان الاوتاد، رئیس الافرا، قطب الواصلین، غوث العالمین، مہر سپہر حقائق، بدرِ فلک دقائق، جمالِ شریعت و طریقت شاہبازِ حقیقت و معرفت مہبطِ انوار الٰہی تھے۔ حضرت سید ابو محمد سراج الدین شاہ میر گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند اکبر و مرید و خلیفہ اعظم و سجادہ نشین تھے۔ نام و لقب آپ کا نام نامی محمد، نصر، [۱] [۱۔ غوث اعظم ص ۳۰۵] کنیت سامی ابو محمد، لقب بزرگ شمس الدین، اعظم تھا۔[۱] [۱۔ تذکرہ غوثیہ ۱۲ شرافت]  ولادت آپ کی ولادت با سعادت ۷۵۴ھ سات سو...

حضرت سید جلال الدین

حضرت سید جلال الدین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کا لقب مخدوم جہانیاں تھا۔ بڑے عالم، ولی اور شیخ تھے، شیخ الاسلام شیخ رکن الدین ابوالفتح قریشی کے مرید اور شیخ نصیرالدین محمود چراغ دہلوی کے خلیفہ تھے، مکہ معظمہ میں امام عبداللہ یافعی سے آپ کو مصاحبت نصیب ہوئی، آپ نے اپنے ملفوظات ’’خزانہ جلالی‘‘ میں امام یافعی کا بکثرت ذکر کیا ہے۔ آپ نے بے انتہا سیر و تفریح کی اور بہت سے اولیائے کرام سے نعمتیں اور برکتیں حاصل کیں۔ آپ کے متعلق یہ...

شاہ احمد حسن فاضل کانپوری

حضرت مولانا شاہ احمد حسن فاضل کانپوری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مولانا شاہ احمد حسن  رحمۃ اللہ علیہ۔آپ علیہ الرحمہ  صدیقی النسل تھے۔دین دار گھرانے سے تعلق تھا۔ موطن:  آپ "موضع بڈلانہ"(ضلع حصار انڈیا) میں پیداہوئے۔    تحصیلِ علم: استاذ العلماء حضرت مولانا لطف اللہ علی گڑھی سےکانپور اور علی گڑھ میں  اخذ ِ علوم کیا،اور یہیں سے فراغت حاصل ہوئی۔ اولاً مدرسہ مظاہر علوم سہارن پوری میں مدرس مقرر ہو...