علمائے اسلام  

شاہ غلام رشید جونپوری

حضرت مولانا عبدالرشید جون پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا عبدالرشید جون پوری ، ابن شیخ مصطفیٰ ابن عبدالحمید، ان کا لقب شمس الحق تھا شمسی ، تخلص کرتے تھے۔ شیخ فضل اللہ جون پوری کے شاگرد اور اپنے والد شیخ مصطفےٰ (مرید شیخ محمد مرید(۱)نظام الدین امیٹھوی قدس اللہ اسرار ہم) کے مرید تھے جو اولیا ء کبار اور علمائے کرام سےتھے، شروع میں درس وتدریس میں مشغول رہے پھر اس کو چھوڑ کر کتب حقائق کے مطالعہ میں مصروف ہوگئے، امراءواغنیاء کی صحبت سے پرہیز کرتے تھ...

حضرت مولانا یعقوب چرخی

حضرت خواجہ یعقوب بن عثمان چرخی قدس سرہ نام ونسب : اسمِ گرامی: خواجہ یعقوب۔علاقہ "چرخ"کی نسبت سے چرخی کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: خواجہ یعقوب بن عثمان بن محمود بن محمد بن محمود الغزنوی۔ آپ نے اپنی تفسیر میں چند جگہوں پر اپنے والد بزرگوار رحمۃ اللہ علیہ کا ذکر کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اربابِ علم و مطالعہ میں سے تھے اور پارسا اور صوفی تھے۔ اُن کی ریاضت کا یہ حال تھا کہ ایک روز پڑوسی کے گھر سے پانی لائے، چونکہ پانی یتیم کے پیالہ میں تھا، ا...

بی بی میمونہ واعظ قدس سرہا

  آپ کے والد ماجد کا نام شاقولہ تھا، آپ حافظ قرآن تھیں اور بے نظیر واعظہ تھیں، ایک  دن وعظ فرما رہی تھیں، فرمانے لگیں کہ انسان اپنے لباس کو حلال کے مال سے تیار کرائے، اور پہن کر گناہ سے اجتناب کرے تو وہ لباس جلدی نہیں پھٹتا، میں نے جو پیراہن پہن رکھا ہے یہ میری والدہ نے تیار کیا تھا مجھے سنتالیس سال ہوگئے ہیں کہ پہنا تھا مگر آج تک ویسے ہی نیا معلوم ہوتا ہے۔ آپ کے ایک بیٹے شیخ عبدالغفور نقل کرتے ہیں کہ ہمارے گھر کی ایک دیوار بڑی پرانی تھ...

سیّدنا عطیہ ابن نویرہ رضی اللہ عنہ

   بن عامر بن عطیہ بن عامربن بیاضہ بن عامر بن زریق بن عبدحادثہ انصاری بیاضی ہیں یہ غزوۂ بدرمیں شریک تھے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے اسی طرح لکھاہے ابن کلبی نے بھی یوں ہی ان کا نسب بیان کیاہے اورکہاہے کہ غزوۂ بدرمیں شریک تھے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عطاء ابن یعقوب رضی اللہ عنہ

   ابن سباع کے غلام تھے۔ان کوابن مندہ نے اپنی تاریخ میں بیان کیاہے مگرمعرفت صحابہ میں ان کونہیں بیان کیاہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سرپرہاتھ پھیرا (ان کی یہ عادت تھی)کہ اپنے سرکوآسمان کی طرف(کبھی)نہ اٹھاتےتھے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...