ابراہیم صائغ
ابراہیم بن میمون صائغ مروزی ۔فقیہ فاض محدث صدوق تھے، امام ابو حنیفہ اور عطاء سے روایت کرتے تھے اور آپ سے حسان بن ابراہیم نے روایت کی ۔ شہر مرد میں ۱۳۱ھ میں ابو م سلم خراسانی نے آپ کو شہید کیا ۔ ابن مبارک کہتے ہیں کہ جب آپ کے مقتول ہونے کی خبر امام،ابو حنفیہ کو پہنچی تو وہ اس قدر روئے کہ ہم نے گمان کیا کہ روتے روتے مرجائیں گے ، آپ کے مقتول ہونے کا سبب ہوا کہ ابو مسلم خراسانی سے آپ نے کچھ سخت کلامی کی تھی...