سیّدناعبید ابن رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ
زرقی۔ان کا نسب ان کے والد کے تذکرے میں بیان ہوچکاہے۔یہ مدینہ میں رہتے تھے بعض لوگوں نے کہاہے کہ انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاہے ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے ہم کوابواحمدیعنی عبدالواحد ابن علی نے اپنی سند کے ساتھ ابوداؤد سجستانی سے نقل کرکے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے ہارون بن عبداللہ نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے مالک بن اسمعیل نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے عبدالسلام بن حرب نے یزیدبن عبدالرحمن سے انھوں نے یحییٰ بن اسحاق بن عبدالل...