علمائے اسلام  

سیّدناعبید رضی اللہ عنہ

ابن عبد۔ان کو مستغفری نے بیان کیاہے کہ ان سے عتبہ بن عبدنے روایت کی ہے یہ صحابی تھے۔ اسی طرح(عتبہ بن عبید نے)یہ بھی کہاہے کہ میں نے عبیدبن عبدکو(یہ بیان کرتے)سناکہ میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم  کوفرماتے ہوئے سنا ہے کہ گھوڑوں کی پیشانی کے بال اور ان کے یالوں ۱؎ اور دموں کے بالوں کونہ کتراکرو کیوں کہ دمیں ان کے لیے پنکھے ہیں (جس سے وہ اپنے اوپر بیٹھے ہوئے چھوٹے جانوروں کو ہٹادیتے ہیں)اور یالین ان کے لیے سردی دورکرنے کے لیے پوشش ہیں اوران...

سیّدناعبید عبدالرحمن رضی اللہ عنہ

  یہ عبدالرحمن کے والد تھے۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث روایت کی ہے منہال بن بحر نے حمادبن سائمہ سے انھوں نےابوسنان یعنی عیسیٰ بن سنان سے انھوں نے مغیرہ بن عبدالرحمن بن عبیدسے اورعبیدصحابی تھے انھوں نے اپنے والدسے انھوں نے اپنےداداسے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے ایمان کی تین سو تینتیس (۳۳۳)شاخیں ہیں جس نے ایک شاخ کوبھی پوراکیاوہ جنت میں داخل ہوا۔لیکن ابوعمرنے ان کی نسبت بیان کیاہے کہ عبید صحابہ میں سے ہی جو ای...

سیّدناعبید ابن عازب رضی اللہ عنہ

 انصاری ہیں براء بن عازب کے بھائی تھے۔ان کا نسب ان کے بھائی(براء) کے تذکرے میں پہلے گزرچکاہے ان کا شمار اہل کوفہ میں ہے۔قیس بن ربیع نے ابن ابی لیلیٰ سے انھوں نے حفصہ  بنت براءبن عازب سے انھوں نے اپنے چچاعبیدبن عازب سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے کہ میرانام اورمیری کنیت کوجمع نہ کرویعنی کسی شخص کانام رکھا جائے اوروہ نام میراہی نام ہواورمیری کنیت کے موافق اس کی کنیت بھی تویہ اس کو نہیں لازم ہے کیوں ک...

سیّدناعبید رضی اللہ عنہ

  ابن صخر بن لوذان انصاری ہیں ۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ کے ساتھ جن لوگوں کویمن بھیجاتھاان میں یہ بھی تھے۔سیف بن عمرتیمی نے سہل بن یوسف بن سہل انصاری سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے عبیدبن صخر بن لوذان انصاری سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کے تمام عاملوں کوحکم دیا کہ تم لوگ قرآن کادورباہم کرتے رہو اور نیک نصیحت کی پیروی کرو کیوں کہ نیک نصیحت لوگوں کو نیک کام کرنے کی رغبت دلاتی ہے اور تم اللہ کی ...

سیّدناعبید رضی اللہ عنہ

  ابن صخر بن لوذان انصاری ہیں ۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ کے ساتھ جن لوگوں کویمن بھیجاتھاان میں یہ بھی تھے۔سیف بن عمرتیمی نے سہل بن یوسف بن سہل انصاری سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے عبیدبن صخر بن لوذان انصاری سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کے تمام عاملوں کوحکم دیا کہ تم لوگ قرآن کادورباہم کرتے رہو اور نیک نصیحت کی پیروی کرو کیوں کہ نیک نصیحت لوگوں کو نیک کام کرنے کی رغبت دلاتی ہے اور تم اللہ کی ...

سیّدناعبید ابن شربہ رضی اللہ عنہ

 بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ عمیربن شبرمہ ہیں ہشام بن محمد کلبی نے اپنے والد سے روایت کرکے بیان کیاہے کہ یہ عبیدبن شربہ جرہمی دوسوچالیس برس زندہ رہے بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ تین سوبرس تک زندہ رہے انھوں نے اسلام کازمانہ پایاتھااوراسلام لائے تھے(ایک مرتبہ)یہ عبید حضرت معاویہ بن ابی سفیان کے پاس ان کے خلافت کے زمانے میں گئے حضرت معاویہ نے ان سے کہا(کہ تم نے اپنی عمرمیں)جوچیزسب سے زیادہ تعجب خیز دیکھی ہومجھ سے بیان کروانھوں نے کہا کہ میں ایک مرتبہ کچھ ...

سیّدناعبید ابن سلیم رضی اللہ عنہ

 بن ضبع بن عامربن مجدعہ بن جشم بن حارثہ انصاری حارثی ہیں اوس کے خاندان سے تھے غزوۂ احد میں شریک تھے یہ عبیدالسہام کے نام سے مشہورتھے واقدی نے کہاہے کہ ابن ابی حبیبہ سے لوگوں نے دریافت کیاکہ ان کانام عبیدالسہام کیوں ہوا انھوں نے کہاکہ مجھ کو داؤد بن حصین نے خبردی کہ خیبرکے حصوں میں  سے انھوں نے اٹھارہ حصے مول لیےتھے(اسی وجہ سے) ان کا نام عبیدالسہام پڑگیا۔بعض لوگوں نےکہاہے کہ نہیں بلکہ ان کا نام عبیدالسہام (پڑجانے کی یہ وجہ تھی) کہ یہ عب...

سیّدناعبید رضی ابن سعد اللہ عنہ

بعض لوگوں نے ان کوابن سعدبیان کیاہے۔عبدالوہاب بن عطانے اس شخص سے جس نے ابراہیم بن میسرہ سےانھوں نے عبیدبن سعدسے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سےروایت کرکے نقل کیاہے کہ آپ نے فرمایا جو شخص میرے دین کودوست رکھے اس چاہیے کہ میری سنت کی پیروی کرے اورمنجملہ میری سنتوں کے نکاح بھی ہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔...

سیّدناعبید ابن زیدزرقی رضی اللہ عنہ

ابن زیدزرقی ہیں ان کی کنیت ابوعیاش تھی محمد بن اسحاق نے ان کا نام اسی طرح بیان کیاہے ابن مندہ نے اپنی سند کے ساتھ منصوربن معتمرسے انھوں نے محامد بن ہبرسے انھوں نے ابوعباس زرقی سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے ساتھ نمازخوف پڑھی ہے۔اس کے بعد پوری حدیث بیان کی ہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔...

سیّدناعبید رضی اللہ عنہ

  ابن زید بن عامربن عجلان بن عمروبن عامربن زریق انصاری زرقی ہیں یہ غزوۂ بدراوراحدمیں شریک تھے اس کو ابوعمرنے بیان کیاہے اورابونعیم نے کہاہے کہ یہ عبیداللہ بن زید بن عامربن عجلان انصاری اوسی ہیں عجلان کی اولادسے تھےاورعجلان بن عمروبن عامر بن زریق ہیں اورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ موسیٰ بن عقبہ سے انھوں نے ابن شہاب سے ان انصارکے نام میں جوخاندان اوس سے غزوۂ بدر میں شریک تھےعبیدبن زیدکانام بھی روایت کیاہےنیزابونعیم نے اپنی سندکے ساتھ ابن اسحاق...