علمائے اسلام  

سیدنا عبداللہ ابن مالک غافقی رضی اللہ عنہ

ابن مالک غافقی۔کنیت ان کی ابوموسیٰ ہے بعض لوگ ان کو مالک بن عبداللہ کہتے ہیں ۔مصری ہیں۔ ابن وہب نے ابن ربیعہ سے انھوں نے عبداللہ بن سلیمان سے انھوں نے ثعلبہ بن ابی کنود سے انھوں نے عبداللہ بن مالک غافقی سے روایت کی ہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ حضرت عمر سے فرماتےتھے کہ جب مجھے نہانے کی ضرورت ہوتی ہے تو میں وضو کرکے کھاپی لیتاہوں مگرنماز نہیں پڑھتا اورقرآن نہیں پڑھتا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔...

سیدنا عبداللہ ابن مالک بن بحینہ رضی اللہ عنہ

ابن مالک بن بحینہ ۔بحینہ ان کی والدہ کا نام ہےاورمالک ان کے والد ہیں۔مالک بیٹے ہیں قشب ازدی کے۔قبیلۂ ازد شنواوسےبنی مطلب بن عبدمناف کے حلیف تھے۔مقام بطن ریم میں جومدینہ کے اطراف میں ہے رہتے تھے۔کنیت ان کی ابو محمد ہے بعض لوگوں کابیان ہے کہ بحینہ ان کی دادی کا نام ہےمگرابوعمرنے کہاہے کہ پہلاقول صحیح ہے۔ ان سے ان کے بیٹے علی نے اور عطاء بن یسار نے اور اعرج نے اورمحمد بن عبدالرحمٰن بن ثوبان وغیرہم نے روایک کی ہے۔ہمیں اسمعیل بن عیل وغیرہ نے اپنی سند...

سیدنا عبداللہ ابن مالک رضی اللہ عنہ

ابن مالک بن ابی اسید بن رفاعہ بن ثعلبہ بن ہوازن بن اسلم بن افصٰی اسلمی۔یہ عبداللہ بن ابی اوفی بن حارث بن اسید اسلمی کے چچاہیں۔ ان سے عقبہ بن عامر نے روایت کی ہے کہ یہ کہتے تھے ہم ایک عمرو میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ گئے جب مقام رابغ میں پہونچے اس وقت میں حضرت کے پہلومیں بیٹھاتھاتو آپ نے سورۂ قل ہواللہ احداورمعوذتین کی فضیلت بیان کی۔اس کو ابو علی غسانی نے ابن کلبی سے نقل کیا ہے اور ابواحمدعسکری نے بھی ایسا ہی بیان کیاہے۔...

سیدنا عبداللہ ابن ماعز تمیمی رضی اللہ عنہ

ابن ماعز تمیمی۔ ان کا شمار اہل بصرہ میں ہے۔ان کی حدیث عبید بن عبدالرحمٰن سے مروی ہے۔ ہنید بن قاسم نے جعید بن عبدالرحمٰن سے انھوں نے عبداللہ بن ماعزسے روایت کی ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں گئے اورآپ سے بیعت کی اورکہا کہ ماعز سب لوگوں کے بعد اسلام لائے ہیں پس ان کوکوئی شخص مضرت نہ پہنچائے حضرت نے ان سے اسی شرط پر بیعت لے لی۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھا ہے۔...

سیدنا عبداللہ ابن ماعز تمیمی رضی اللہ عنہ

ابن ماعز تمیمی۔ ان کا شمار اہل بصرہ میں ہے۔ان کی حدیث عبید بن عبدالرحمٰن سے مروی ہے۔ ہنید بن قاسم نے جعید بن عبدالرحمٰن سے انھوں نے عبداللہ بن ماعزسے روایت کی ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں گئے اورآپ سے بیعت کی اورکہا کہ ماعز سب لوگوں کے بعد اسلام لائے ہیں پس ان کوکوئی شخص مضرت نہ پہنچائے حضرت نے ان سے اسی شرط پر بیعت لے لی۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھا ہے۔...

سیدنا عبداللہ ابن لَتبیہ ازدی رضی اللہ عنہ

ابن لَتبیہ ازدی۔ان کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کبھی زکوۃ کی تحصیل کرنے پر مقررکیاتھا۔ ان کا ذکر ابوحمید ساعدی کی حدیث میں ہے۔ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ان کا تذکرہ مختصر لکھا ہے۔ ان کا تذکرہ انشاء اللہ تعالیٰ کنیت کے باب میں ان لوگوں میں ہوگاجو ابن کے ساتھ مشہورہیں اور نام ان کا محقق نہیں ہوا۔...

سیدنا عبداللہ کنیت ابو قابوس رضی اللہ عنہ

کنیت ابوقابوس ان کا نسب نہیں بیان کیاگیاشمار ان کا اہل کوفہ میں ہے ان کے نام میں اختلاف ہے بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام محارق ہےسماک نے قابوس بن عبداللہ سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے وہ کہتے تھے حضرت عباس کی بی بی ام الفضل رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور کہا کہ یارسول اللہ میں نے خواب دیکھا ہےکہ آپ کے  جسم کا ایک ٹکڑا میرے گھر میں ہے آپ نے فرمایا کہ تم نے اچھاخواب دیکھافاطمہ سے ایک بچہ پیداہوگا کہ تم اس کو (اپنے بیٹے)قثم ...