اعظمیہ  

امام احمد بن حنبل

حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: احمد۔ کنیت:ابو عبداللہ۔لقب: مجدد الاسلام،شیخ الاسلام،امام السنۃ۔ سلسلۂ نسب  اس طرح ہے:  حضرت امام احمدبن  محمد بن حنبل بن ہلال بن اسدبن ادریس بن عبداللہ بن حیان بن عبداللہ بن انس بن عوف بن قاسط بن مازن بن شیبان بن ذہل بن ثعلبہ بن عکابہ بن صعب بن علی بن بکر  بن وائل بن قاسط بن ہنب بن اقصی بن دعمی بن جدیلہ بن اسد بن ربیعہ بن نزار بن معد بن عدنان شیبانی مروزی۔(محدثینِ عظ...

ابو بکر شبلی، مجدد اسلام شیخ

مجدد اسلام شیخ ابوبکر شبلی ﷫ نام ونسب: اسمِ گرامی: جعفر۔ کنیت: ابو بکر۔ مکمل نام: ابوبکر جعفر بن یونس۔ ’’شیخ شبلی‘‘ کےنام سے معروف ہیں۔ آپ کو شبلی اس لئے کہاجاتا ہے کہ آپ موضع ’’شبلہ یا شبیلہ‘‘ کے رہنے والے تھے۔ مگر ایک قول یہ ہے کہ آپ کی ولادت’’ سرشتہ‘‘  میں ہوئی۔(تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ:202) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 247 ھ، مطابق861ء کو ’’سامرا...

شیخ ابو الحسن نوری

شیخ ابوالحسن نوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:احمد ۔کنیت: ابوالحسن ۔لقب: نوری۔’’شیخ ابوالحسن نوری‘‘ کےنام سے معروف ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:شیخ احمد بن محمد بن الفتوری علیہم الرحمہ۔آپ کے والد ماجد بغشور افغانستان کے رہنے والے تھے۔ جو ہرات اور مرو کے درمیان  کاعلاقہ ہے۔پھر افغانستان سےبغداد کی طرف ہجرت فرمائی۔ نوری کہنے کی وجہ تسمیہ: آپ کو نوری اس لیے کہا جاتا ہے کہ رات کی تاریکی میں گفتگو فرماتے تو منہ سے...

سید عبد الرزاق جیلانی

حضرت  سید  عبدالرزاق   جیلانی﷫ نام ونسب: اسم گرامی: سید عبدالرزاق۔کنیت:عبدالرحمان،ابوالفرح۔لقب: تاج الدین۔سلسلہ نسب: قطب ربانی شہباز لامکانی قندیل نورانی حضرت سیدنا محی الدین شیخ عبدالقادر جیلانی ﷜ کےفرزند ارجمند ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 18/ذیقعد 528ھ مطابق  9/ستمبر 1134ء کوبغداد میں ہوئی۔ تحصیل علم:  اپنے والد بزرگوار سے تفقہ حاصل کیا، اور حدیث سنی، اس کے علاوہ ابو الحسن محمد بن الصّائغ ، قاضی ابو ا...

حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ

حضرت امام اعظم ابو حنیفہ  رضی اللہ عنہ نام ونسب: اسم گرامی:نعمان۔ کنیت:لقب:امام اعظم،سراج الامۃ،کاشف الغمہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت امام اعظم نعمان بن ثابت بن نعمان بن مرزبان بن ثابت بن قیس بن یزد گرد بن بن شہر یار بن پرویز بن نوشیرواں عادل۔(حدائق الحنفیہ:42/خزینۃ الاصفیاء:90)۔ابوحنیفہ کنیت کی وجہ تسمیہ:ابوحنیفہ کامطلب ہے صاحبِ ملتِ حنفیہ،اور اس کامفہوم یہ ہے کہ ہر قسم کےباطل سے اعراض کرکے دین حق کو اختیار کرنےوالا۔اس غرض سےیہ کنیت اختیار کی...

بشرحافی

حضرت بشرحافی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:بشر بن حارث۔کنیت: ابونصر۔لقب:حافی۔سلسلہ نسب:والدکانام حارث بن عبدالرحمن بن عطا بن ہامان بن عبدااللہ ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ 150ھ،کو"مرو"(مرو قدیم خراسان کی  ریاستوں میں سےایک بڑی ریاست کا نام ہےجو اب"ترکمانستان"کہلاتا ہے، کاایک شہر ہے۔سلجوق دور (431ھ تا682ھ)میں عالم اسلام کا ایک متمدن شہر تھاجس میں بہت سے مسلمان علماءفضلاء اور محققین پیدا ہوئے۔منگولوں نے اس کی اینٹ سے اینٹ بجادی تھی )کے &nbsp...