شہزادیٔ رسول حضرت سیدہ رقیہ
شہزادیٔ رسول حضرت سیدہ رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا یہ بعثت سے سات سال پہلے پیدا ہوئیں، اِن کی پہلی شادی عُتبہ بن ابی لہب کے ساتھ ہوئی، لیکن جب سورۂ تبّت یدا ابی لھب وتبّ نازل ہوئی تو ابی لہب نے ان کو قبل از زفاف طلاق دلوادی، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اِن کا نکاح حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے کردیا، ان سے ایک لڑکا عبد اللہ نام پیدا ہوا جو دو سال کا ہوکر فوت ہوگیا، انہوں نے ۲ھ میں غزوۂ بدر والے دن انتقال فرمایا، ج...