شہزادی رسول حضرت سیدہ رقیہ
شہزادی رسول حضرت سیدہ رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
آپ حضرت زینب کی پیدائش کے بعد پیدا ہوئی تھیں، آپ کے نکاح حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے ہوا تھا، آپ سے ایک بیٹا پیدا ہوا مگر دو سال کی عمر میں انتقال کر گیا، آپ کی ولادت واقعۂ فیل کے چونتیس سال بعد ہوئی تھی اور ۲ھ میں انتقال ہوا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت جنگ بدر میں شریک تھے، مزار پر انوار جنت البقیع میں ہے۔
بنت احمد رقیہ صاحب جاہ
سالِ تاریخ اوست قلب نبی
۲ھ
رفت زین و ہر بادل پر غم
ہم بگو رفت سعدہ از عالم
۲ھ
[قلب نبی سے مرادی ہے جو یعنی کے لفظ کا درمیانی حرف ہے، اسی طرح عالم (۱۴۱) کے اعداد سعدہ (۱۳۹) کے اعداد سے نکال دیے جائیں تو باقی ۲ رہ جاتے ہیں۔ مترجم]
(حدائق الاصفیاء)
--------------------