تلاش کے نتائج کل نتائج ( 40 )

قطب الدین ابو عبداللہ محمد بن سلطان دمشقی

قطب الدین ابو عبداللہ محمد بن سلطان دمشقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قطب الدین ابو عبداللہ محمد بن محمد بن محمد بن عمر بن سلطان دمشقی صالح المعروف بہ ابن سلطان: علامہ،فقیہ،مؤرخ،مدرس تھے۔۱۲؍ربیع الاول ۸۷۰؁ھ کو پیدا ہوئے،عبد البر بن شحنہ وغیرہ سے تحصیل علم کی،مدرسہ قصاعیہ،مدرسہ ظاہریہ اور جامع اموی میں درس دیا،دمشق کے مفتی رہے۱۷؍ذیقعد۹۵۰؁ھ کو وفات پائی۔ آپ کی تصانیف میں شرح کنز الدقائق نسفی،رسالہ فی تحریم افیون،البرق اللامع فی المنع من البرکۃ فی الجامع،...

حضرت علامہ مولانا پروفیسر محمد نور بخش توکلی

حضرت علامہ مولانا پروفیسر محمد نور بخش توکلی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمدنوربخش۔لقب:حضرت توکل شاہ انبالوی  علیہ الرحمہ کی نسبت سے "توکلی" کہلاتے ہیں۔والدکااسمِ گرامی: آپ کے والدِگرامی میاں شادی شاہ صاحب  علیہ الرحمہ ایک صوفی منش،زراعت پیشہ انسان تھے،اورحضرت خواجہ عبدالخالق جہاں خیلاں نقشبندی علیہ الرحمۃ کےمرید ِخاص تھے۔          تاریخِ ولادت: حضرت علامہ مولانا پروفیسر محمد نور ...

مفتی پیر محمد قاسم مشوری

فقیہِ اعظم علامہ مفتی پیر محمد قاسم مشوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا مفتی محمد قاسم مشوری علیہ الرحمۃ۔ لقب:فقیہِ اعظم سندھ۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت خواجہ محمد قاسم مشوری بن حاجی محمد عثمان بن نہال خان بن اللہ بخش بن یار محمد بن پیارو خان بن شاہ محمد مشوری  (علیہم الرحمۃ)۔ آپ کا خاندانی تعلّق: ’’ رندبلوچ‘‘ کی شاخ ’’مشوری‘‘سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروز پیر،12؍...

سید محمد طاہر اشرف اشرفی

قطبِ ربانی سید محمد طاہراشرف اشرفی جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:آپ کااسمِ گرامی حضرت ابو مخدوم سید محمد طاہر اشرف شاہ جیلانی ابن حضرت سید حسین اشر ف شاہ جیلانی رحمۃ اللہ علیہما۔ آپ کا سلسلۂ نسب حضور سید نا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے ۔ تاریخِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ 12 ربیع الاول1305ھ کو دہلی میں پیدا ہوء ۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم و تربیت والد ماجد سے حاصل کی ۔ ترکیۂ نفس کے ابتدائی مراحل بھی انہی سے طے کئے ۔والد گرا...

حضرت مولانا شاہ احمد سعید مجددی رام پوری

حضرت مولانا شاہ احمد سعید مجددی رام پوری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی: حضرت شاہ ابو سعید مجددی۔کنیت:ابوالمکارم۔لقب:مظہر یزداں،سند الاولیاء،امام العرفاء۔آپ کےنانا  حضرت شاہ محمد صدیقی ﷫ جونہایت ہی متقی وپرہیزگار اور جید عالم دین تھے۔انہوں نے بذریعہ مکاشفۂ باطنی آپ کانام ’’غلام غوث ‘‘ رکھا۔لیکن آپ  شاہ احمد سعید مجددی  کےنام سے معروف ہیں۔سلسلۂ  نسب اس طرح ہے: حضرت مولانا شاہ احمد سعید مجددی ...

حضرت شاہ عبداللہ دہلوی

حضرت شاہ عبداللہ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:شاہ عبداللہ ابولخیر۔لقب:نقشبندی مجددی،دہلوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: حضرت  شاہ عبداللہ دہلوی بن شاہ عمر بن شاہ احمد سعیدحنفی نقشبندی۔سلسلہ نسب حضرت مجددالفِ ثانی تک منتہی ہوتاہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 27/ربیع الاول 1272ھ،مطابق ماہِ دسمبر/1855ءکودہلی میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: چارسال کی عمرمیں والداورداداکےہمراہ حرمین شریفین کاسفرکیا۔طویل عرصےتک وہیں قیام رہا۔اپنےوالدگرامی ا...

حضرت مولانا مفتی برہان الحق جبل پوری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت  مولانا مفتی برہان الحق جبل پوری رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب: اسم گرامی: خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا مفتی برہان الحق جبل پوری﷫۔لقب: برہانِ ملت،برہان الدین، برہان السنت،خلیفۂ اعلیٰ حضرت،ممدوحِ اعلیٰ حضرت،مظہرِ شریعت۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت علامہ مولانا مفتی برہان الحق جبل پوری بن عید الاسلام حضرت علامہ مولانا شاہ عبد السلام جبل پوری بن مولانا شاہ محمد عبد الکریم قادری نقشبندی بن مولانا شاہ محمد عبدالرحمن بن مولانا شاہ محمد عبدالرحیم بن مو...