/ Thursday, 28 March,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(18)  تلاش کے نتائج

حضرت سید الانبیاء رحمۃ اللعالمین سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

حضرت سید الانبیاء رحمۃ للعالمین سیدنا محمد مصطفیﷺ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم حضور امامُ الاولیاء،سرورِ انبیاء، باعثِ ایجاد عالم، فخر موجودات، محبوب رب العالمین، رحمۃ للعالمین، شفیع المذنبین، منبع فیض انبیاء ومرسلین، معدن علوم اولین و آخرین، واسطہ ہر فضل و کمال، مظہر ہر حسن و جمال اور خلیفہ مطلق و نائب کل حضرت باری تعالیٰ جل جلالہ کے ہیں۔ اوّل تخلیق: اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے آپﷺ کے نور کو پیدا کیا۔ پھر اسی نور کو واسطہ خلقِ عالم ٹھہرایا۔ عالم ارواح ہی میں اس نور کو خلعتِ نبوت سے سرفراز فرمایا۔ اسی عالم میں دیگر انبیائے کرام علیہم السلام کی روحوں سے عہد لیا گیا کہ اگر وہ حضور اقدس ﷺ کے زمانہ کو پائیں تو ان پر ضرور ایمان لائیں اور ان کی مدد کریں۔ جیسا کہ وَاِذْ اَخَذَ اللہُ مِیْثَاقَ النَّبِینَ الآیہ میں مذکورہے۔ اسی واسطے تمام انبیائے کرام علیہم السلام اپنی اپنی امتوں کو حضور ﷺ کی آمد کی ب۔۔۔

مزید

حضرت مولانا در محمد خاک صدیقی

حضرت مولانا در محمد خاک صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

امام جعفر صادق

حضرت سیدنا امام جعفر صادق﷜ نام ونسب: آپ کا نام:حضرت  جعفرِ طیار رضی اللہ عنہ کی نسبت سے" جعفر "رکھا گیا۔ کنیت: ابو عبداللہ،ابو اسماعیل اور ابو موسیٰ ہے۔لقب:صادق ،فاضل،طاہر،اور کامل ہے۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین )۔ آپکی والدہ  محترمہ کا اسمِ گرامی امِ فروہ  بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہم ہے۔ یعنی آپ والدہ کی طرف سے "صدیقی" اور والد کی طرف سے"  علوی فاطمی سید" ہیں۔آپ کے نانا سیدنا قاسم بن محمد مدینہ  منورہ کے سات فقہا میں سے تھے۔ آپ کی والدہ محترمہ سیدہ ام فروہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی پڑپوتی بھی تھیں اور پڑنواسی بھی۔ اس لیے آپ فرمایا کرتے تھے "ولدنی ابوبکر مرتین"یعنی  مجھے  حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ ع۔۔۔

مزید

امام علی رضا

حضرت امام علی رضا﷜ نام ونسب: اسم گرامی: امام علی بن امام موسیٰ کاظم۔کنیت: ابوالحسن۔القابات: صابر،ولی ،ذکی، ضامن ،مرتضیٰ اورسب سے مشہور لقب امام  علی رضا ہے۔آپ حضرت سیدنا امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ کےلختِ جگر اورآئمہ اہل بیت میں آٹھویں امام ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت امام  علی رضا بن حضرت امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین )۔آپ کی والدہ کےناموں  میں اختلاف ہے۔مثلاً:نجمہ،ارویٰ،شمانہ،ام البنین،استقراء۔اصح ’’نجمہ‘‘ہے۔یہ حضرت حمیدہ والدہ محترمہ حضرت امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ کی کنیز تھیں۔(بارہ امام:166) ولادت کی  بشارت:ایک رات حضرت حمیدہ﷜ نے سرکارِ دو عالم ﷺ کو خواب میں دیکھا تو آپ نے فرمایا: اپنی کنیزنجمہ کا نکاح  اپنے۔۔۔

مزید

حضرت امام ابو جعفر احمد بن محمد طحاوی

حضرت امام ابو جعفر احمد بن محمد طحاوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:احمد بن محمد۔کنیت:ابو جعفر۔القاب:الامام،الحافظ،المجتہد۔آپ کا پورانام ونسب  اسطرح ہے:الامام الحافظ ابوجعفر احمد بن محمد  بن سلامہ بن عبدالملک بن سلمہ بن سلیم بن جناب الازدی المصری الطحاو ی الحنفی۔آپ کا نسبی تعلق یمن کے مشہور قبیلہ ازد کی شاخ حجر سے تھا اسلامی فتوحات کے بعد آپ کا خاندان مصر منتقل ہوکر سکونت گزیں ہوگیا اور یہیں "طحا"نامی ایک گاؤں میں آپ کی ولادت ہوئی ۔جس کی نسبت سے آپ" طحاوی "کہلاتے ہیں۔ تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت علامہ  ابن خلکان کے مطابق 239ھ میں ہوئی۔ تحصیل علم: امام طحاوی نے جس وقت آنکھ کھولی پوری فضا علوم و فنون کی عطر بیزیوں سے معطر تھی آپ نے اپنے ماموں ابو ابراہیم مزنی تلمیذ امام شافعی سے علوم اسلامی کی تحصیل کی اور مسلکاً شافعی رہے۔مصر کے بعد امام طحاوی شام چلے گئے جہ۔۔۔

مزید

حضرت مخدوم علاء الدین علی احمد صابر کلیری

حضرت مخدوم علاء الدین علی احمد صابر کلیری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سید علی احمد۔لقب:علاء الدین صابر، بانیِ سلسلہ عالیہ چشتیہ صابریہ۔سلسلہ ٔنسب اس طرح ہے:  سید علاء الدین علی احمد صابر بن سید عبدالرحیم بن سید عبدالسلام  بن سید سیف الدین بن سید عبد الوہاب بن غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی۔(علیہم الرحمۃ والرضوان) آپ کی والدہ ماجدہ  حضرت بابافرید الدین مسعود گنج شکر﷫ کی ہمشیرہ تھیں،اور سلسلہ نسب امیر المؤمنین حضرت فاروقِ اعظم﷜ تک منتہی ہوتاہے۔(تذکرہ اولیائے بر صغیر،جلد دوم:207) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروز جمعرات 19/ربیع الاول 592ھ مطابق 22/فروری 1196ء کو بوقتِ تہجد’’ہرات‘‘ (افغانستان) میں ہوئی۔آپ کا وجود ایسا تھا کہ دایہ کو بے وضو غسل کرانے کی ہمت نہ ہوئی۔ بشارت قبل از ولادت:  آپ کی ولادت سے قبل حضرت مولاعلی کرم اللہ وجہہ ۔۔۔

مزید

قطب الدین ابو عبداللہ محمد بن سلطان دمشقی

قطب الدین ابو عبداللہ محمد بن سلطان دمشقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قطب الدین ابو عبداللہ محمد بن محمد بن محمد بن عمر بن سلطان دمشقی صالح المعروف بہ ابن سلطان: علامہ،فقیہ،مؤرخ،مدرس تھے۔۱۲؍ربیع الاول ۸۷۰؁ھ کو پیدا ہوئے،عبد البر بن شحنہ وغیرہ سے تحصیل علم کی،مدرسہ قصاعیہ،مدرسہ ظاہریہ اور جامع اموی میں درس دیا،دمشق کے مفتی رہے۱۷؍ذیقعد۹۵۰؁ھ کو وفات پائی۔ آپ کی تصانیف میں شرح کنز الدقائق نسفی،رسالہ فی تحریم افیون،البرق اللامع فی المنع من البرکۃ فی الجامع،فتح الملک العالم المنان علی ملک مظفر سلیمان اور تشویق الساجد الیٰ زیارۃ اشرف المساجد مشہور ہیں۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی

شیخُ الاسلام مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی محمد ہاشم، کنیت ابوعبدالرحمن ، القاب شیخ الاسلام ، شمس الملت والدین ، اورمخدوم المخادیم ہیں ۔ آپ کا شجرہ نسب اس طرح ہے۔ محمد ہاشم بن عبدالغفور بن عبدالرحمن بن عبداللطیف بن عبدالرحمن بن خیر الدین حارثی (رحمہم اللہ تعالیٰ)۔ تاریخِ ولادت:بروز جمعرات 10/ ربیع الاول1104ھ بمطابق 1292ء کو بٹھورہ شہر (ضلع ٹھٹھہ ، سندھ ) میں ہوئی ۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم اپنے والدِ ماجد سے حاصل کی،صرف 6 ماہ میں قرآنِ مجید مکمل کیا،باقی علو م کی تکمیل حضرت مخدوم محمد سعید اور مولانا محمد ضیاء الدین  سے کی ۔علومِ حدیث آپ نے مخدوم محمد معین ٹھٹھوی  سے حاصل کیے۔ تمام علوم وفنون 9 سال کے مختصر عرصے میں حاصل کیے۔ بیعت وخلافت:قطبِ ربانی سید سعد اللہ قادری  بن سید غلام محمد سورتی قادری علیہ الرحمہ (المتوفیٰ 1138ھ) ک۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا پروفیسر محمد نور بخش توکلی

حضرت علامہ مولانا پروفیسر محمد نور بخش توکلی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمدنوربخش۔لقب:حضرت توکل شاہ انبالوی  علیہ الرحمہ کی نسبت سے "توکلی" کہلاتے ہیں۔والدکااسمِ گرامی: آپ کے والدِگرامی میاں شادی شاہ صاحب  علیہ الرحمہ ایک صوفی منش،زراعت پیشہ انسان تھے،اورحضرت خواجہ عبدالخالق جہاں خیلاں نقشبندی علیہ الرحمۃ کےمرید ِخاص تھے۔          تاریخِ ولادت: حضرت علامہ مولانا پروفیسر محمد نور بخش توکلی علیہ الرحمۃ 12 ربیع الاوّل 1288ھ ،مطابق 2/جون 1871ء، بروز جمعۃ المبارک "چک قاضیاں" ضلع لدھیانہ (ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:حضرت علامہ توکلی علیہ الرحمۃ نے ابتدائی تعلیم اپنے مقامی سکول و مدرسہ میں حاصل کی۔ سکول میں اپنی خداداد صلاحیت و ذہانت،محنت اورشرافت کی وجہ سے مقبول تھے۔مقامی سکول و کالج اور مدارس سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ۔۔۔

مزید

عارف ربانی حضرت مولانا سید فتح علی شاہ قادری

عارف ربانی حضرت مولانا سید فتح علی شاہ قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سید فتح علی شاہ علیہ الرحمہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:شیخ المشائخ حضرت مولانا سید فتح علی شاہ بن سید امیر شاہ بن قیوم زمان شاہ ۔(علیہم الرحمہ والرضوان) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت  باسعادت 11/ربیع الاول1296ھ،مطابق 1879ءکو "کھروٹہ سیداں"ضلع سیالکوٹ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ کے والد ماجد اور جدا امجد اپنے دور کے مقتدرفضلاء میں شمار کئے جاتے تھے ، آپ نے پرائمری پاس کرنے کے بعد درس نظامی کی ابتدائی کتابیں جد امجد سے پڑھیں پھرحضرت مولانا عبد الرحمن کوٹلوی(والد ِ گرامی فقیہ اعظم مولانا محمد شریف کوٹلوی) سے فقہ و حدیث کا درس لیا، بعدازاں "جامعہ حنفیہ "گجرات میں مولانا محمد عبد اللہ سے اکتساب فیض کیا، کچھ عرصہ "جامعہ مولانا عبد الحکیم سیالکوٹی" میں رہے ۔پھر "مدرسہ منظر اسلام بریلی شریف "میں دورۂ حدیث کیا اور 1914ء میں۔۔۔

مزید