سید شاہ برکت اللہ مارہروی
حضرت شاہ برکت اللہ مارہروی نام ونسب: اسمِ گرامی:سید برکت اللہ ۔القاب: صاحب البرکات،سلطان العاشقین۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت شاہ برکت اللہ مارہروی بن سید اویس بن سید عبدالجلیل بن سید عبدالواحد بلگرامی بن سید ابراہیم بن سید قطب الدین ۔الیٰ آخرہ۔رحمۃ اللہ عنہم اجمعین۔آپ کاسلسلہ نسب چندواسطوں سے حضرت امام زین العابدین رضی اللہ عنہ تک پہنچتاہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 26 جمادی الثانی 1070ھ،مطابق مارچ 1660ء کو بلگرام (انڈیا)میں ہوئی...