حضرت ابو محمد عبداللہ مغربی تیونسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
نام ونسب: اسم گرامی محمد اسماعیل تھا۔
سیرت وخصائص:حضرت شیخ ابوالحسن علی زرین کے مرید تھے۔ آپ کے استاد ابراہیم خواص، ابراہیم بن شیبان کرمان شاہی تھے۔ آپ کی روحانی نسبت تین واسطوں سے شیخ حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے ملتی ہے۔ آپ حضرت شیخ ابوالحسن کے مرید تھے۔ وہ خواجہ عبدالواحد بن زید اور وہ خواجہ حسن بصری سرھم کے مرید تھے۔
ایک دن طورِ سینا پر کھڑے باتیں کر رہے تھے۔ ان کی گفتگو سے پتھر لڑکھڑاتے اور دریائے ہامون میں جاگرتے تھے۔
وصال: آپ18/رجب، 279 ھ میں فوت ہوئے۔ آپ کی عمر ایک سو بیس سال تھی۔ آپ کے استاد ابوالحسین علی بھی ایک سو بیس سال تک زندہ رہے۔ آپ کا مزار پُر انوار کوہ سینا پر ہے۔
یہ مشہور بات ہے کہ شیخ ابوعبداللہ نے ساری عمر تاریکی نہیں دیکھی تھی۔ لوگوں کے لیے جو تاریک مقامات یا اوقات تھے وہ بھی آپ کی نظروں میں روشن اور نورانی تھے۔
شیخ عبداللہ پیر راہنما
صاحب مقبول تار بخش بگو
279
شد چو از دنیائے دوں اندر جنان
ہم ولی کامل عبداللہ خوان
279
(خزینۃ الاصفیاء)
//php } ?>