شاگرد و تلامذہ  

خطیب پاکستان مولانا غلام الدین قدس سرہ العزیز          

  اشرفی ہوں بندئہ مسکین ہوں کادم قوم و غلام دین ہوں           مجاہد تحریک ختم نبوت ، خطیب پاکستان حضرت مولانا دین ابن مولانا میاں سید احمد ابنمیاں فضل دین ابن میاں کرم دین چکوڑی ضلع گجرات میں پیدا ہوئے (گجرات سے ۰ میل دور سرگودھا روڈ پر کنجاہ اور منگوال کے درمیان چکوڑی بکھو کا اسٹاپ ہے) قرآن مجید والد ماجد سے پڑھا ، ڈیڑھ میل دور قصبہ کنجاہ کے سکول میں سات جماعت تک تعلیم حاصل کی ، مولانا محمد...

حضرت مولانا محمد مہر الدین رحمہ اللہ علیہ

۱۹۰۰؁ء میں اپنے نانی ہاں خاصہ ضلع امرت سر میں پیدا ہوئے، جامعہ نعمانیہ لاہور، جامعہ فتحیہ اچھرہ لاہور، مدرسہ کریمیہ جالندھر کے علماء مولانا مہر محمد وغیرہ سے فنون پڑھا دارالعلوم حزب الاحناف میں شیخ المحدثین حضرت مولانا سید دیدار علی شاہ الوری اور اُن کے صاحبزادے علامہ ابو البرکات سے دورۂ حدیث کر کے ۱۳۴۶؁ھ میں سند فراغت حاصل کی، ۱۹۵۴؁ء میں دار العلوم طب جدیدمشرقی شاہد رہ لاہور سے ‘‘افتخار الاطباء’’ کی سند حاصل کی، ۱۹۳۸؁ء می...

حضرت علامہ سید محمود احمد رضوی لاہور

حضرت علامہ سید محمود احمد رضوی لاہور علیہ الرحمۃ ماہرِ علوم عقلیہ و نقلیہ حضرت علامہ سیّد محمود احمد رضوی بن مفتی اعظم پاکستان علامہ ابو البرکات سیّد احمد بن امام المحدّثین حضرت علامہ ابو محمد سیّد دیدار علی شاہ ( م ۲۲؍ رجب المرجب، ۲۰؍ اکتوبر ۱۳۵۴ھ / ۱۹۳۵ء) بن سیّد نجف علی، ۱۳۴۳ھ / ۱۹۲۴ء میں آگرہ (ہند) میں پیدا ہوئے۔ آپ کا سلسلۂ نسب حضرت امام موسیٰ کاظم رضا تک پہنچتا ہے۔ آپ کے آباؤ اجداد مشہد سے ہندوستان آئے اور اَلور میں قیام پذیر ہوگئے۔ آپ کا خ...

حضرت فاضل جلیل مولانا حافظ محمد مظہر الدین

حضرت فاضل جلیل مولانا حافظ محمد مظہر الدین راولپنڈی علیہ الرحمۃ   دَورِ حاضرکے سب سے بڑے نعت گو شاعر اور ادیب حضرت علامہ حافظ مظہر الدین بن حضرت علامہ مولانا نواب الدّین (علیہ الرحمۃ) ۱۳۳۲ھ / ۱۹۱۴ء میں بمقام ستکوہا نزد قادیان (ہندوستان) ارائیں خاندان کے ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ماجد متجر عالم دین تھے اور حضرت حافظ صاحب مدظلہ کی ولادت سے قبل اپنے وطن مالوف قصبہ رمداس ضلع امر تسر سے نقل مکانی کر کے موضع ستکوہا میں سکونت پذی...