شجرہ طریقت  

خواجہ فیض محمد شاہ جمالی چشتی

حضرت مولانا خواجہ فیض محمد شاہ جمالی چشتی نظامی رحمۃ  اللہ علیہ نام ونسب:عالمِ کبیر محدث ِ جلیل خواجہ فیض محمد شاہ جمالی بن مولانا نور الدین علیہماالرحمۃ۔ تاریخ ِ ولادت: 16/ذیقعدہ1290ھ 5 جنوری بمطابق/1874ءبروز جمعرات بوقتِ سحر  اپنے وقت کے ممتاز عالم وعارف حضرت مولانا نور الدین علیہ الرحمتہ کے گھر قصبہ شاہ جمال (ڈیرہ غازی خان  )میں ہوئی۔ تحصیلِ  علم: آپ نے ابتدائی تعلیم قر آنِ پاک اور ابتدائی درسی کتب اپنے والد گرامی سے ح...

علامہ خواجہ عبدالرحمن ملتانی

خواجہ مفتی عبدالرحمن ملتانی ثم العربی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: خواجہ عبدالرحمن ملتانی بن خواجہ  عبیداللہ بن مولانا محمد قدرۃ اللہ بن مولانا محمد صالح بن مولانا محمد داؤد بن مولانا یار محمد بن مولانا گل محمد بن مولانا محمد عبدالقدوس بن مولانا محمد عبدالحق بن مولانا خدا بخش بن مولانا محمد عبدالغفور رحمہم اللہ تعالٰی اجمعین۔ تاریخِ ولادت: ۱۲۳۹ھ مادۂ تاریخ "مظہرِجمال ِودود" سے اخذکیا ہے۔ تحصیل ِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے پھوپھا اور سلسلہ اویسیہ ک...

حضرت خواجہ عبید اللہ ملتانی

حضرت خواجہ عبید اللہ ملتانی رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب: اسمِ گرامی: خواجہ عبیداللہ۔لقب:مظہرکلماتِ حق۔ سلسلہ ٔنسب اسطرح ہے:مولانا عبیداللہ  بن مولانا محمد قدرۃ اللہ بن مولانا محمد صالح بن مولانا محمد داؤد بن مولانا یار محمد بن مولانا گل محمد بن مولانا محمد عبدالقدوس بن مولانا محمد عبدالحق بن مولانا خدا بخش بن مولانا محمد عبدالغفور (رحمہم اللہ تعالٰی ) (سردلبراں:47)  قبلہ مفتی محمد عبدالشکور ملتانی  نقل فرماتے ہیں کہ: حضرت خواجہ عبید...

خواجہ خدا بخش ملتانی ثم خیرپوری

حضرت خواجہ خدا بخش ملتانی ثم خیر پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:حضرت خواجہ خدابخش۔لقب:ملتان شریف کی نسبت سے"ملتانی"مرشدکےحکم سےخیرپورتشریف لائے تو"خیرپوری"کہلائے۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا خدابخش بن مولانا جان محمد بن مولاناعنایت اللہ بن مولانا حسن علی بن مولانا محمود جیو بن مولانا محمد اسحاق بن مولانا علاؤالدین ۔(علیہم الرحمۃ والرضوان)۔آپ کے بزرگوں میں سے مولانا محمود جیو علیہ الرحمہ کو بخاری زبانی یادتھی،اورصاحبِ کرامت بزر...

خواجہ حافظ محمد جمال اللہ ملتانی

خواجہ حافظ محمد جمال اللہ ملتانی رحمۃ اللہ علیہ       نام ونسب:اسمِ گرامی:حافظ محمد جمال اللہ ۔لقب:ملتان کی نسبت سے"ملتانی"کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت مولانا حافظ محمد جمال اللہ  بن محمد یوسف بن حافظ عبد الرشیدعلیہم الرحمۃ۔ تاریخِ ولادت: آپ تقریباً 1160ھ،مطابق 1747ء  کو ملتان شریف میں پیدا ہوئے۔          تحصیلِ علم :آپ اپنے دور کے اجلہ فضلاء سے علوم ...

قبلۂ عالم حضرت خواجہ نور محمد مہاروی

قبلۂ عالم حضرت خواجہ نور محمد مہاروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:خواجہ نورمحمد ۔پیدائشی نام:بابل۔ لقب:قبلۂ عالم۔علاقہ مہار شریف کی نسبت سے"مہاروی" کہلاتے ہیں۔والد کا اسمِ گرامی:ہندال تھا۔سلسلہ نسب: خواجہ نورمحمد مہاروی بن ہندال بن طاطاربن فتح بن محمودبن مرہ بن عزیزبن  داتا ۔الیٰ آخرہ۔ سلسلہ نسب مشہور عادل بادشاہ "نوشیرواں" سے ملتا ہے۔ آپ کاتعلق "قوم کھرل " سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ 14/رمضان المبارک 1142ھ، بمطابق  اپریل/1730ء ...

حضرت خواجہ فخر الدین دہلوی

مُحِبُّ النبی حضرت مولانا  شاہ فخر الدین فخرِ جہاں  دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: آپکا نام  فخرالدین،لقب محب النبی،برہان العارفین حضرت مولانا شاہ نظام الدین اورنگ آبادی چشتی نظامی علیہ الرحمہ کے فرزندِ ارجمند ہیں۔آپکا سلسلہ ٔ نسب  شیخ الشیوخ شیخ شہاب الدین  سہروردی علیہ الرحمہ کے واسطے سے حضرت سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔آپکی والدہ محترمہ حضرت خواجہ سید محمد گیسو دراز رحمۃ اللہ علیہ کے خاندان س...

حضرت شیخ نظام الدین اورنگ آبادی

حضرت شاہ نظام الدین اورنگ آبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:برہان العارفین حضرت مولانا شاہ نظام الدین اورنگ آبادی چشتی نظامی۔آپکا سلسلہ ٔ نسب  شیخ الشیوخ حضرت  شیخ شہاب الدین سہروردی علیہ الرحمہ کے واسطے سے حضرت سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے،اس لئےآپ "صدیقی"ہیں۔آپ کی زوجہ محترمہ حضرت خواجہ سید محمد گیسو دراز رحمۃ اللہ علیہ کے خاندان سے تھیں۔ تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت  1060ھ،بمطابق 1...

حضرت شیخ کلیم اللہ جہاں آبادی

حضرت شاہ کلیم اللہ جہاں آبادی رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب: اسم گرامی:شاہ کلیم اللہ شاہ جہاں آبادی۔لقب:شیخ المشائخ،عالم و عارف،محدثِ کامل،مجدد سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ۔ سلسلہ ٔنسب: حضرت شاہ کلیم اللہ  شاہ جہاں آبادی بن حاجی نور اللہ صدیقی بن شیخ احمد صدیقی۔علیہم الرحمہ۔ آپ حضرت صدیقِ اکبر﷜کی اولاد سےتھے۔آپ کے دادا عہد ِشاہجہانی میں ’’خُجَند‘‘  ترکمانستان موجودہ تاجکستان سےدہلی آئے۔وہ علوم عمارات،ہیئت،ریاضی،اور ...

محی الدین یحیی مدنی

حضرت خواجہ شیخ یحییٰ مدنی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (م: ۱۱۰۱ھ) تحریر: ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی         خواجہ ابو یوسف محی الدین یحییٰ مدنی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کو خلافت اپنے دادا شیخ محمد رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ سے ملی، کہا گیا کہ جد امجد نے اپنے صاجزادوں سے آپ کو ترجیح دی، یہ ترجیح اعلان کر رہی ہے کہ آپ کی سیرت اور آپ کا صوفیانہ رویہ جد محترم کو زیادہ پسند آگیا تھا، اگرچہ اجازت شیخ کی زندگی ہی میں مل گئی تھی مگر آپ...