حضرت عبد اللہ بن عباس بن عبد المطلب
حضرت عبد اللہ بن عباس بن عبد المطلب رضی اللہ تعالیٰ عنہما آپ کی والدہ ماجدہ ام الفضل تھیں۔ جو ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کی سگی ہمشیرہ تھیں۔ حضور آپ کو بہت پیار فرماتے اور بارہا ان کے حق میں دعا فرمائی اَللھم عَلَّمِ الحکمۃ (اے اللہ انہیں حکمت عطا فرما) اس دعائے کیمیا اثر سے آپ کو تاویل القرآن کا علم نصیب ہوا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد قرآن کی تفسیر آپ ہی بیان فرمایا کرتے۔ آپ کے علم حدیث اور تفسیر سے دنیا عرب نے دامن...