حضرت شیخ نصیر الدین بن حضرت گنج شکر
حضرت شیخ نصیر الدین بن حضرت گنج شکر حضرت خواجہ گنجشکر قدس سرہٗ کے بڑے بیٹے کا اسم گرامی شیخ نصیر الدین تھا جو صاحب اوصاف حمیدہ اور اخلاق مرضیہ سےمتصف تھے آپ زراعت کا کام کر کے لقمۂ حال مہیا کرتے تھے۔ آ پ نے ساری عمر رضائے حق میں بسر فرمائی۔ مراۃ الاسرار میں لکھا ہے کہ شیخ نصیر الدین کے چھ بیٹے تھے۔ صاحب مراۃ الاسرار نے یہ بھی لکھا ہے کہ بعض لوگوں کو خیال ہے کہ خواجہ نصیر الدین حضرت خواجہ گنجشکرکے متنبہ تھے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ آپ ح...