خلفاء کرام  

خواجہ نظام الدین اولیاء

سلطان المشائخ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوبِ الہی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:  سید محمد نظام الدین۔ القاب: محبوبِ الہی،  سلطان المشائخ،  سلطان الاولیاء، نظام الدین اولیاء۔سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے: حضرت سید محمد بن سید احمد بن سید علی بخاری بن سید عبداللہ خلمی  بن سید حسن خلمی بن سید علی مشہدی بن سید احمد مشہدی بن سید ابی عبداللہ بن سید علی اصغر بن سید جعفر ثانی بن امام علی ہادی نقی بن  امام محمدتقی بن اما...

حضرت مخدوم علاء الدین علی احمد صابر کلیری

حضرت مخدوم علاء الدین علی احمد صابر کلیری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سید علی احمد۔لقب:علاء الدین صابر، بانیِ سلسلہ عالیہ چشتیہ صابریہ۔سلسلہ ٔنسب اس طرح ہے:  سید علاء الدین علی احمد صابر بن سید عبدالرحیم بن سید عبدالسلام  بن سید سیف الدین بن سید عبد الوہاب بن غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی۔(علیہم الرحمۃ والرضوان) آپ کی والدہ ماجدہ  حضرت بابافرید الدین مسعود گنج شکر﷫ کی ہمشیرہ تھیں،اور سلسلہ نسب امیر المؤمنین حضرت فاروقِ...

حضرت سید جمال الدین احمد ہانسوی

حضرت سید جمال الدین احمد ہانسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ خواجہ فریدالدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ خاص تھے، آپ کا خطاب خطیب اور قطب تھا۔ آپ کا نسب نامہ چند واسطوں سے حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ شیخ فریدالدین گنج شکر نے آپ کی روحانی تربیت میں اتنی توجہ فرمائی کہ خود بارہ سال تک ہانسی میں قیام فرمایا اور آپ کے حق میں فرمایا کرتے تھے کہ شیخِ جمال جمالِ مااست، آپ اکثر فرمایا کرتے جمال الدین میرا دل چاہتا ہے کہ تیرا طواف کرو...

حضرت خواجہ شمس الدین ترک پانی پتی

حضرت خواجہ شمس الدین ترک پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:حضرت خواجہ شمس الدین ۔لقب:شمس الاولیاء۔ترکی النسل ہونے کی وجہ سےترک،اورپانی پت میں قیام کی وجہ سے پانی پتی کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:شمس الدین ترک بن سید احمدبن سیدعبدالمومن بن سیدعبدالملک بن سیدسیف الدین بن خواجہ ورعنابن باباقرعنا۔آپ کے آباؤاجدادترک کےرہنےوالےتھے۔آپ ساداتِ علوی  سےتھے۔آپ کاسلسلہ نسب چندواسطوں سے حضرت محمدحنیفہ بن حضرت علی کرم اللہ وجہہ تک پہنچتاہ...

حضرت شیخ منتخب الدین چشتی

حضرت شیخ منتخب الدین چشتی(حضرت زرزری زربخش دولہا،خلدآبار) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  آپ حضرت گنج شکر کے مشہور خلیفہ تھے آپ کو آقائے منتخب بھی کہتے ہیں آپ شیخ برہان الدین غریب کے بڑے بھائی ہیں اور زرے زرین اور زر بخش کے لقب ملقب ہوئے۔ معارج الولایت کے مصنف لکھتے ہیں کہ یہ لقب آپ کو اس لیے ملا کہ آپ بڑے ریاضت اور مجاہدہ کے عادی تھے۔ شیخ منتخب الدین رحمۃ اللہ علیہ محبوبی کے مرتبے پر پہنچے ہوئے تھے خزانۂ غیب سےانہیں ہر روز صبح و شام دو  سنہری خ...

سید امام علی لاحق سیالکوٹی

ذکر سید امام علی لاحق سیالکوٹی قدس سرّہٗ آپ خلفائے حضرت گنجِ شکر سے تھے، بہت بڑے صاحب تصرف اور صاحب باطن اور متقی تھے، بعد حصول خرقہ خلافت طرف سیالکوٹ کے رخصت ہوئے، وہاں پہنچ کر ہزاروں کو خدار سیدہ کیا، صاحب معارج الولایت لکھتے ہیں، کہ جب آپ بابا صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے، اس وقت دو علی اور موجود تھے ایک شخص علی بہاری، دوسرے شیخ علاؤالدین علی احمد صابر، جب آپ پہنچے بابا صاحب نے فرمایا کہ یہ علی بھی انہیں دونوں علی میں لاحق ہوا، اس وجہ سے علی ل...