خلفاء کرام  

حضرت شیخ نجیب الدین متوکل

  آپ حضرت شیخ فریدالحق والدین قدس سرہ کے حقیقی بھائی اور خلیفہ اعظم تھے۔ ظاہر و باطن میں بلند رتبہ رکھتے تھے۔ نہایت متوکل انسان تھے۔ ستر سال تک دہلی میں رہے مگر اس عرصہ میں کبھی کسی دنیا دار کے گھر نہیں گئے، اگرچہ آپ کے پاس نقد اور جنس سے کوئی چیز بھی نہیں تھی، مگر آپ کو یاد خدا میں اتنی مشغولیت رہتی کہ بسا اوقات یہ معلوم نہ ہوتا کہ آج کون سی تاریخ یا کون سا دن ہے، آپ کے نزدیک اپنے بیگانے غریب و امیر ایک ہی جیسے تھے، ایک دن لوگوں نے آپ سے پو...

حضرت خواجہ یعقوب

آپ شیخ فریدالدین کے چھوٹے بیٹے تھے، جود و سخاوت میں بہت مشہور تھے، اور روحانی کمالات میں ماہر تھے اور اہل ملامت کے راستہ پر چل پڑے تھے (یعنی) جو معاملہ ان کا ظاہر میں تھا اللہ سے تعلق اس کے خلاف تھا (غالباً مطلب یہ ہے کہ بسا اوقات بظاہر لوگ انہیں خلاف شرع افعال کا مرتکب پاکر ملامت کرتے لیکن اللہ تعالیٰ سے ان کا تعلق صحیح تھا، سیرالاولیاء میں لکھا ہے کہ آپ ایک بار امروہہ کے راستے جا رہے تھے کہ وہاں سے مردانِ غیب نے آپ کو اٹھالیا۔ اخبار الاخیار...

حضرت شیخ نصیر الدین بن حضرت گنج شکر

حضرت شیخ نصیر الدین بن حضرت گنج شکر  حضرت خواجہ گنجشکر قدس سرہٗ کے بڑے بیٹے کا اسم گرامی شیخ نصیر الدین تھا جو صاحب اوصاف حمیدہ اور اخلاق مرضیہ سےمتصف تھے آپ زراعت کا کام کر کے لقمۂ حال مہیا کرتے تھے۔ آ پ نے ساری عمر رضائے حق میں بسر فرمائی۔ مراۃ الاسرار میں لکھا ہے کہ شیخ نصیر الدین کے چھ بیٹے تھے۔ صاحب مراۃ الاسرار  نے یہ بھی لکھا ہے کہ بعض لوگوں کو خیال ہے کہ خواجہ نصیر الدین حضرت خواجہ گنجشکرکے متنبہ تھے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ آپ ح...

مولانا بدر الدین اسحاق دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے حالات

  باسط علوم ربانی کاشف غوامضِ معانی مولانا بدر الحق والدین اسحاق بن علی بن اسحاق دہلوی ہیں۔ یہ بزرگ زہد و تقوی اور عشق و درد اور آہ و زاری میں بے نظیر تھے۔ جناب شیخ شیوخ العالم فرید الحق والدین قدس اللہ سرہ العزیز کے داماد اور خلیفہ اور خادم تھے۔ مولانا بدر الدین اسحاق کا شیخ شیوخ العالم سے ملاقات کرنا اور آپ سے بیعت کرنا منقول ہے کہ یہ بزرگ بھی دہلی کے باشندے تھے۔ تحصیل علوم اسی شہر میں کی تھی اور دہلی کے دانشمندوں اور طباعوں کے زمرے میں عل...

حضرت شیخ شہاب الدین

حضرت شیخ شہاب الدین حضرت خواجہ گنجشکر کے دوسرے بیٹھے کا اسم گرامی شیخ شہاب الدین تھا۔ آپکا پیشہ سپاہ گری تھا۔ اسکے علاوہ آپ عالم و فاضل بھی تھے۔ اور اکثر اپنے والد ماجد کی خدمت میں رہا کرتے تھے۔ حضرت سلطان المشائخ فرماتے ہیں کہ میرے  اور شیخ شہاب الدین کے درمیان دوستی تھی۔ ایک دفعہ مجھ سے حضرت گنجشکر قدس سرہٗ کے حق میں بلا ارادہ خطا سرزد ہوگئی تھی جو شیخ شہاب الدین کے ذریعے معاف کرائی گئی۔ شیخ شہاب الدین کے پانچ لڑکے تھے۔ آپ کا مزار حضرت...