شاگرد و تلامذہ  

حسن بن زیاد

        حسن بن زیاد لولوی کوفی:امام ابو حنیفہ کے شاگردوں میں س بڑے بیدار مغز د انشمسند فقہ تھے یہاں تک کہ یحییٰ بن آدم کہتے ہیں کہ میں نے آپ سے زیادہ تر کوئی فقیہ نہیں دیکھا۔ثمر بن خدا ے جب لوگوں نے پوچھا کہ حسن بن زیادہ تر فقیہ میں یا محمد بن حسن ؟ تو انہوں نے کہا کہ بخدا میں نے حسن بن زیاد کو ایسا دیکھا ہے کہ جب وہ محمد بن حسن سے کچھ سوال کرتے تھے تو یہیں تک ان کو مضطرب کردیتے تھے کہ وہ ردنے کے قریب ہو جاتے تھ...

امام یحییٰ بن زکریا

            یحییٰ بن زکریا بن ابی زائد ہمدانی الکوفی  :کنیت آپ کی ابو سعید تھی ۔آپ حافظ احادیث اور فقیہ ثقہ ، متدین ،متورع،متقن اور ان فضلاء میں شمار کئے جاتے تھے جنہوں نے فقہ حدیث کو جمع کیا امام ابو حنیفہ کے جو چالیس اصحاب تدوین کتب میں مشغول تھے ۔ان میں سے آپ عشرۂ متقد مین میں داخل تھے ۔یحییٰ بن معین کہتے ہیں کہ ابن عباس زمانے میں علم ابن عباس پر منتہیٰ ہوا،پھر لعبی پھر ثوری پھر یحییٰ بن ابی زا...

یحییٰ قطان  

          یحییٰ بن سعید القطان بن فروخ تمیمی بصری: ابو سعید کنیت تھی۔ حدیث کے امام حافظ،ثقہ،متقن،قدوہ تھے۔ امام مالک وابن عینیہ اور شعبہ سے حدیث کو سنا اور آپ سے امام احمد و ابن المدینی اور ابن معین نے روایت کی ، بیس سال تک ہر روز قرآن شریف کا ختم کرتے رہے اور چالیس سال تک آپ سے مسجد میں زوال فوت نہ ہوا۔ آپ کا دستور تھا کہ بعد نماز عصر کے آپ منارۂ مسجد میں تکیہ لگا کر بیٹھ جاتے اور آپ کے روبرو امام احمد واب...

حضرت سفیان ثوری علیہ الرحمۃ

حضرت سفیان ثوری علیہ الرحمۃ   آپ کی کنیت ابو عبداللہ اور والد کا نام سعید تھا۔ کوفی الاصل تھے۔ ظاہری اور باطنی علوم میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔ ان کی توبہ کا آغاز اس واقعہ سے ہوا کہ ایک دن مسجد میں داخل ہوتے ہوئے لاپروائی سے بایاں قدم اندر رکھا غیب سے آواز آئی اے سفیان! کیا تم ثور ہو یعنی چوپایا ہو۔ یہ بات سنتے ہی بے ہوش ہوگئے۔ جب ہوش میں آئے تو افسوس سے اپنے منہ پر طمانچہ مارتے اور کہتے تم نے چوپایوں کی طرح مسجد میں بایاں قدم رکھا ت...