قاسم بن معن
قاسم بن معن بن عبد الرحمٰن مسعود الصحابی الہذ لی کوفی ۔ کنیت آپ کی ابو عبد للہ تھی ۔ آپ حدیث میں ثقہ فاضل اور فقہ و عربیت و لغت و شعر میں امام کامل اور سخا و مروت وزبد میں بے نظیر تھے اور امام ابو حنفیہ کے ان اصحاب میں سے تھے جن کے حق میں امام موصوف انتم مسار قلبی و جلاء حزنی کے کلمات فرمایا کرتے تھے ۔ابو حاتم کہتے ہیں کہ آپ ثقہ صدوق اور مکثر الروایت تھے ۔حدیث کو اعمش وعاصم بن احول و عبد الملک بن عمیر و منصور بن معتمر و طلحٰہ بن یحٰ...