ابو حفص کبیر
احمد بن حفص المعروف بہ ابو حفص کبیر بخاری : مجتہد عصر امام دہر فاضل بے عدیل فقیہ بے تمثیل تھے،فقہ وحدیث امام محمد سے حاصل کی ۔آپ کے اصحاب اس قدر تھے کہ شمار میں نہ آسکتے تھے چنانچہ سمعانی شافعی نے لکھا ہے کہ بخارا کے پاس ایک گاؤں آباد ہے جہاں فقہاء کی ایک جماعت آپ کے اصحاب میں سے رہتی تھی۔کہتے ہیں کہ آپ اور خلف بن ایوب اور ابو سلیمان تینوں امام محمد سے تحصیل علم کیا کرتے تھے۔ خلف بن ایوب سل...