خواجہ محمد ضیاء الدین سیالوی
مجاہد اسلام حضرت خواجہ محمد ضیاء الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم ِ گرامی: حضرت خواجہ محمد ضیاء الدین سیالوی۔ لقب:مجاہدِ اسلام۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:مجاہد اسلام حضرت خواجہ محمد ضیاء الدین بن حضرت خواجہ محمد الدین بن حضرت خواجہ شمس العارفین سیالوی(علیہم الرحمۃ والرضوان) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1304ھ، بمطابق 1886ء کو سیال شریف ضلع سرگودھا(پنجاب،پاکستان )میں پیداہوئے۔"منظور حق" (1304ھ) مادۂ تاریخ ہے ۔ ذوقِ علم: آپ کو بچپن ہی س...