حضرت حجت الاسلام ابو حامد محمد غزالی
حضرت حجت الاسلام ابو حامد محمد غزالی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کی کنیّت ابوحامد ہے۔ لقب زین الدّین ارتومس کے رہنے والے تھے مذہباً شافعی تھے تصوّف میں شیخ ابوعلی فارمدی سے نسبت روحانیت رکھتے تھے ابتدائی تعلیم طوس اور نیشاپور میں پوری کی تکمیل و تحصیل علوم متداولہ اور مروّجہ مختلف مدارس میں کی نظام الملک طوسی (علم دوست وزیر) سے ملاقات ہوئی تو اس کی نگاۂِ مردم شناس نے آپ کو منتخب کرلیا۔ اور آپ مدرسہ نظامیہ بغداد کے مہتمم قرار دئیے گئے ایک وقت ...