کاظمیہ  

امام موسی کاظم

حضرت امام  موسی کاظم﷜ نام ونسب: کنیت:ابوالحسن ،ابو ابراہیم،اور ابوعلی ہے۔اسم گرامی:موسیٰ۔لقب:کاظم ،صالح اور صابر ہے۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین )۔آپ کی والدہ ماجدہ کا اسمِ گرامی امِ ولدحمیدہ بربریہ تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت بروز اتوار،7صفرالمظفر 128 ھ بمقامِ ابواء(مکہ اور مدینہ کے درمی...

حضرت سیدنا امام علی نقی

حضرت سیدنا امام علی نقی رضی اللہ عنہ نام ونسب:اسم گرامی:سیدعلی۔کنیت:ابوالحسن۔القاب:نقی،ہادی،زکی،عسکری،متوکل،ناصح، فقیہ،امین،طیب۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت سیدناعلی نقی بن محمد بن علی بن موسیٰ بن جعفربن محمدبن علی بن حسین بن علی المرتضیٰ۔رضی اللہ عنہم اجمعین۔آپ کی والدہ محترمہ کانام حضرت سمانہ ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروزجمعۃ المبارک 13/رجب المرجب 214ھ،مطابق 14/ستمبر829ءکومدینۃ المنورہ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: علم وعمل،زہدوتقویٰ میں ا...

امام ابو یوسف

امام ابویوسف علیہ الرحمہ یعقوب بن۱براہیم بن حبیب بن خنیس بن سعد بن عتبہ انصاری صحابی : کوفہ میں عہد ہشام بن عبد الملک میں ۱۱۳ھ؁ میں پیدا ہوئے ابو یوسف کنیت تھی ۔ امام اجل ، فقیہ اکمل،عالم ماہر ، فاضل متجر ،حافظ سنن ،صاحب حدیث ،ثقہ ،مجتہدفی المذہب اور امام ابو حنیفہ کے اصحاب میں سب سے متقدم تھے۔آپ ہی نے پہلے پہل امام ابو حنیفہ کے مذہب پر کتابیں لکھیں اور مسائل کو املاء و نشر کیا اور ان کے مذہب کو اقطار عالم میں پھیلایا،آپ ہی سب سے پہلے قاضی القضا...

امام تقی بن علی رضا

  آں غریق بحر وصال، شاید تجلیات ذوالجلال، ولی مادرزاد، حضرت امام  ابو جعفر محمدﷺ بن علی رضا رضی اللہ  تعالیٰ عنہ ائمہ اہل بیت کے نانویں امام ہیں۔ آپ کا اسم گرامی محمدﷺ ہے۔ آپ کی  کنیت اور نام امام محمد باقر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موافق ہے۔ اس وجہ سے آپ کو ابو جعفر ثانی کہتے ہیں۔ آپ کے  القاب تقی اور قانع ہیں۔ آپ کی والدہ کا اسم گرامی ریحان یاسکینہ یا خیزران تھا۔ آپ کی ولادت بروز جمعہ ۱۵یا۱۷؍ماہ رمضان (بروایت مراۃ الاسرار...