ضیائی شخصیات  

موسیٰ بن سلیمان

          موسیٰ بن سلیمان جو ز جانی : ابو سلیمان کنیت تھی ۔ عالم فضل ،عارف مذہب ، فقیہ متجر ،محدث حافظ اور معلی بن منصور  کے مشارک تھے۔فقہ تو امام محمد سے اخذ کی اور مسائل اصول و امالی لکھا اور حدیث کو عبد اللہ بن مبارک وامام ابو یوسف ونیز امام محمد سے سنا۔ خلیفہ مامون نے آپ کو قضا کے لیے کہا تھا مگر آپ نے انکار کیا اور اسّی سال کے ہو کر بعد ۲۰۰ھ؁ کے وفات پائی آپ کی تصنیفات سے کتاب سیر صغیر اور&nb...

خواجہ کریم الدین

  فقراء کے درخشاں آفتاب، اتقیا کے چمکدار ماہتاب منتخب اور  برگزیدہ لوگوں کے شیخ وقت، صاحب کشف و کرامت، ذات و صفات میں پسندیدہ سرداری کے خلعت سے ممتاز حضرت خواجہ ممشاد علو دینوری ہیں (خدا تعالیٰ ان کے مرقد کو اپنے انوار اقدس سے منور کرے) اس معزز اور پاک نفس  بزرگ نے خرقہ ارادت خواجہ ہبیرہ بصری سے زیب تن فرمایا۔ آپ ریاضات و مجاہدات میں نہایت بلند و ارفع درجہ رکھتے اور مشاہدات میں انتہا سے زیادہ قدر و منزلت رکھتے تھے۔ آپ نے اپنے زمان...

شیخ عبدالکریم انصاری

شیخ عبدالکریم سہارن پوری           شیخ عبدالکریم سہارن پوری، انصاری، صاحب وجد و حال شخص تھے، تمام علوم و فنون میں کامل مہارت رکھتے تھے۔ ۱۴ / محرم ۱۰۲۴ھ / ۱۶۱۵ء (۱) میں انتقال ہوا۔ ان کے ایک عزیز نے ’’شمع ارشاد حق‘‘ سے تاریخ انتقال نکالی ہے۔ مولف کتاب (مولوی رحمان علی) نے کتاب کی تالیف کے وقت (۲) اس کو نظم کر دیا ہے۔ قطعہ تاریخ انتقال عبدالکریم انصاری از:مولوی رحمان علی مؤلّف ...

مغلطائی محدّث

مغلطائی بن قلیج ترکی مصری[1]: ۶۸۹؁ھ میں پیدا ہوئے۔علاؤ الدین لقب تھا اپنے۔ زمانہ کے امام حدیث اور اس کے فنون میں حافظ،عارف اور علم فقہ وانساب وغیرہ میں علامہ زمانہ،محقق،مدقق صاحب تصانیف کثیرہ تھے چنانچہ ایک سو کتاب سے زیادہ آپ نے تصنیف فرمائیں جن میں سے تلویح شرح صحیح بخاری اور شرح ابن ماجہ مشہور و معروف ہیں۔وفات آپ کی ماہ شعبان ۷۶۲؁ھ میں ہوئی۔آپ کی تاریخ ولادت’’نکتہ پرداز‘‘ اور تاریخ وفات’’متبوع مدقق‘&ls...