ضیائی شخصیات  

اسماعیل صفار  

            اسمٰعیل بن احمد بن اسحٰق بن ثیث صفار: ابو ابراہیم کنیت تھی۔فقہ آپ نے باپ سے پڑھی اور امام اعظم کی کتاب عالم و متعلم کو اپنے والد ماجد کے ساتھ ابی یعقوب یوسف بن منصور سیاسی سے سماعت کیا،چونکہ آپ بڑے صادق القول و حق گو تھے اور سچ کہنے میں کسی سے نہ ڈرتے تھے،اس لیے ۴۲۱؁ھ میں خاقان نے آپ کو قتل کرادیا۔ (حدائق الحنفیہ)...

حضرت شیخ ابراہیم بن اسماعیل المعروف زاہد صفار

حضرت شیخ ابراہیم بن اسماعیل (زاہد صفار) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ            ابراہیم بن اسمٰعیل بن احمد بن اسحٰق بن شیث بن حکم المعروف بہ زاہد صفار: ابو اسحٰق کنیت اور رکن الاسلام لقب[1]تھا،آپ اور آپ کے آباء و اجداد افاضل علمائے حنفیہ سے تھے اور اپنے وقت کے امام گزرے ہیں،آپ بڑے زاہد و پرہیز گار اور دین کے معاملہ میں کسی سے کچھ خوف نہ کرتے تھے،آپ کے باپ کو سلطان سنجر بن ملک شاہ نے شہر مرو میں لا کر بسایا۔آپ نے فقہ اپنے وا...