متفرق  

پیر محی الدین لال بادشاہ مکھڈوی

پیر محی الدین لال بادشاہ مکھڈوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: پیر سید محی الدین ۔لقب:لال بادشاہ،راہنما تحریک پاکستان۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:پیر سید محی الدین لال بادشاہ بن پیر غلام عباس شاہ بن پیر غلام جعفر شاہ۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1326ھ مطابق 1908ء کو"مکھڈ شریف" ضلع اٹک میں ہوئی۔ تحصیل علم: آپ کی ابتدائی تعلیم خانقاہ کےمدرسے میں ہوئی۔اسی مدرسے میں علومِ دینیہ کی تکمیل فرمائی۔حضرت لال بادشاہ انتہائی ذہین،معاملہ ...

حضرت مخدوم ابو القاسم نورالحق ٹھٹھوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت مخدوم ابو القاسم نورالحق ٹھٹھوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مخدوم ابو القاسم نور الحق بن درس ابراہیم ٹھٹوی سندھ کے مشاہیر علما اور معروف اولیا میں سے ہیں۔ آپ کے پیر و مرشد شاہ سیف الدین قُدِّسَ سِرُّہُ الْعَزِیْز نے آپ کو’’ نور الحق‘‘ کا لقب دیا تھا، لیکن آپ پورے سندھ میں ’’حضرت نقشبندی‘‘ کے نام سے مشہور ہوئے۔ آپ کے آنے سے پہلے سندھ میں صرف سہر وردیہ اور قادریہ سلاسل تھے ، سلسلۂ نقشبندیّہ کا وجود نہ...

حضرت سفیان ثوری علیہ الرحمۃ

حضرت سفیان ثوری علیہ الرحمۃ   آپ کی کنیت ابو عبداللہ اور والد کا نام سعید تھا۔ کوفی الاصل تھے۔ ظاہری اور باطنی علوم میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔ ان کی توبہ کا آغاز اس واقعہ سے ہوا کہ ایک دن مسجد میں داخل ہوتے ہوئے لاپروائی سے بایاں قدم اندر رکھا غیب سے آواز آئی اے سفیان! کیا تم ثور ہو یعنی چوپایا ہو۔ یہ بات سنتے ہی بے ہوش ہوگئے۔ جب ہوش میں آئے تو افسوس سے اپنے منہ پر طمانچہ مارتے اور کہتے تم نے چوپایوں کی طرح مسجد میں بایاں قدم رکھا ت...

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ

 حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام ونسب: آپ کا نام:معاویہ ،کنیت:ابو عبد الرحمن ہے۔آپ کا شجرہ نسب والد اور والدہ دونوں کی طرف سےپانچویں پشت میں سرورِ عالم ﷺمل جاتا ہے۔ آپ کا قبولِ اسلام:صحیح قول کےمطابق آپ نے خاص صلح حدیبیہ کے دن 7ھ میں اسلام قبول کرلیا تھا ۔مگر مکہ والوں کے خوف سے اپنا اسلام چھپائے رہے،جیسے حضرت عباس رضی اللہ عنہ ۔(حضرت امیرِ معاویہ پر ایک نظر:ص،36)۔اسی طرح بعض مؤرخین نے آپکو مؤلفۃ القلوب میں شمار کیا ہے یہ ص...

حضرت عبدالکریم بن عبدالنور حلبی

حضرت عبدالکریم بن عبدالنور حلبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عبد الکریم بن عبد النور بن  منیر عبد الکریم حلبی: ۱۶؍رجب ۶۶۳ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے زمانہ کے امام اور فقیہ فاضل محدث کامل تھے۔قطب الدین لقب تھا،علم شمس الدین محمود بن ابی بکر کلا باذی فرضی سے اخذ کیا اور حدیث کو بکچرت سنا اور بیان کیا یہاں تک کہ حفاظ اور نقاد حدیث میں شمار ہوئے اور کئی دفوہ حج کیا۔ کتابوں کے عاریۃً دینے میں بڑے جوانمرد تھے۔کتاب اہتمام بہ تلخیص المام اور شرح صحیح بخاری دس مجل...

محمد بن ادریس امام شافعی

حضرت محمد بن ادریس امام شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کنیت ابوعبداللہ، لقب شافعی، نام محمد بن ادریس تھا۔ آپ قبیلۂ قریش سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ کا نسب نامہ آٹھ واسطوں سے حضرت عبدالمطلب سے ملتا ہے۔ آپ کی والدہ کا نام حضرت ام الحسن بنت حمزہ بن قاسم بن زید بن حسن بن علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہہ ہے۔ اسی لیے آپ کو قریشی، ہاشمی، علوی اور فاطمی کہا جاتا ہے۔ ائمہ اربعہ میں سے امام سوئم ہیں۔ جب تک مدینہ میں رہے حضرت امام مالک سے پڑھتے رہے۔ جب عراق میں آئے ا...

حضرت حسن شاہ پیر غازی

حضرت حسن شاہ پیر غازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ایک روایت کے مطابق حضرت پیر حسن شاہ غازی الرحمۃ ، حضرت عبداللہ شاہ غازی کے چھوٹے بھائی ہیں۔ آپ صاحب حال و قال بزرگ ہوئے ہیں۔ 26۔ 27رجب شریف کو ہر سال آپ کا شاندار عرس مقدس منایا جاتاہے۔ آپ کا مزار شریف جو ڑیا بازار برتن مارکیٹ کراچی میں زیارت گاہ خاص و عام ہے۔ (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

شیخ الاسلام حضرت امام ابو زکریا نووی

شیخ الاسلام حضرت امام ابو زکریا نووی رحمۃ اللہ علیہ       نام ونسب: اسم گرامی:یحیٰ۔کنیت:لقب:شیخ الاسلام،قطبِ وقت،محی الدین،حافظ الحدیث۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: یحییٰ بن شرف بن مری بن حسن بن حسین بن جمعہ بن حزام۔علیہم الرحمہ۔آپ کاسلسلہ نسب صحابیِ رسول ﷺ حضرت حزام بن خویلد رضی اللہ عنہ تک منتہی ہوتا ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت محرم الحرام کےآخری عشرے631ھ،مطابق 1234ء کودمشق ،شام کےایک علاقے"حوران "کی ایک نواحی...

قطب الاقطاب شیخ رحمکار کاکا

شیخ المشائخ شیخ رحمکارالمعروف کاکا صاحب رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  آپ کی اسم گرامی رحمکار۔آپ کا لقب:کاکا صاحب۔(کاکا پشتو زبان میں  بزرگ کو کہتے ہیں) والد کا اسم گرامی: شیخ بہادر المعروف ابک بابا ، دادا کا نام مست بابا (انکا مزار شیخ رحمکارکے مزار سے سات میل دور ہے ۔آپ کی زیارت مرجع خلائق ہے)اور پردادا کا نام غالب بابا (انکا مزار چراٹ کے پہاڑ کے نیچے واقع ہے بڑا دشوار گذار علاقہ ہے مگر لوگ زیارت کرتے ہیں)تھا۔ آپ تمام صوبہ سرحد اور اکنا...