متفرق  

حضرت مسعود بک

آپ سلطان فیروز کے رشتہ داروں میں سے تھے، آپ کا اصلی نام شیر خاں تھا، عرصہ دراز تک غنی اور مالدار رہے اور امیروں جیسا لباس پہنتے تھے، اچانک اللہ عزَوجل نے ان کے دل کو اپنی جانب متوجہ کرلیا اور فقیروں اور درویشوں کی مجلس میں بیٹھنے لگے اور شیخ رکن الدین یمان ابن شہاب الدین امام کے مرید ہوگئے، (اس کے بعد آپ کی کیفیت یہ ہوتی کہ) اکثر اوقات مست رہا کرتے، اللہ عَزَوَّجَل کی وحدت میں مست ہوکر مستانہ وار باتیں کیا کرتے، آپ کی طرح کسی گذشتہ بزرگ نے نہ مست...