متفرق  

حضرت شیخ عالم ابن منصور

  صاحب مراۃ الاسرار فرماتے ہیں کہ حضرت شیخ عالم بن شیخ منصور جو اپنے والد ماجد کے سجاں نشین تھے۔ میں نے بارہا انکا شرفِ زیارت حاصل کیا ہے۔ آخر عمر میں آپ عالم ارواح یا شغل معنوی میں مشغول  رہتے تھے۔ رحمۃ اللہ علیہ۔ (اقتباس الانوار)...

شیخ منصور

  شیخ بڈھ نے ایک خرقۂ خلافت اپنے چھوٹے بیٹے حضرت شیخ منصور کو بھی عطا فرمایا۔ یہ شیخ منصور بڑے باکمال بزرگ تھے۔ آپ اکثر سفر میں رہتے تھے اور اکثر مشائخ وقت مثل حضرت شیخ جلال تھانیسری قدس سرہٗ وغیرہ کی صحبت حاصل کی تھی۔ آپ بڑے صاحب ریاضت ومجاہدہ تھے۔ اور تربیت مریدین میں مشغول رہتے تھے۔ (اقتباس الانوار)...

شیخ پیر

  غرضیکہ شیخ بڈھ قدس سرہٗ کے کشف و کرامات بہت ہیں جنکی اس کتاب میں گنجائش نہیں ہے آپ نے آخر عمر میں مشائخ چشت کی امانت اپنے بڑے بیٹے شیخ پیر کے حوالہ فرمائی اور پردہ پوشی  کرلی۔ رحمۃ اللہ علیہ۔ (اقتباس الانوار)...

حضرت شیخ محمد ابن شیخ عارف ردولوی قدس سرہٗ

  آں پیشوائے جمیع اہل کمال، آں سیراب از تر شحات ذوق وحال، نور محض در طلسم جسمانی، آئین صحو وسکر رابانی، گم گشتہ ودر بحر  ذات سرمد، قطب دائرہ وجود، شیخ المشائخ حضرت شیخ محمد قدس سرہٗ اپنے والد ماجد حضرت شیخ عارف بن شیخ احمد عبدا الھق قدس سرہٗ کے خلیفہ جانشین تھے۔ آپ بادۂ نوشان توحید کے سر حلقہ، اور دُد کشان مشرب تجرید وتفریس کے سر دفتر تھے۔ آپ فقر و فنا اور کشف  و صفا میں یگانۂ روزگار تھے۔ آپ  اس قدر بلند ہمت تھے کہ ذات مطلق کے...

حضرت مخدوم شیخ عارف قدس سرہٗ

  آں مدرس مسائل عشق و عرفان، محدث حقائق وجد وپیمان، قبلۂ طالبانِ وصل و شہود، فارغ از قید مشیخیت و نمود،  نسان حق کا ترجمان معارف، قطب دوران، شیخ المشائخ حضرت م خدوم شیخ عارف قدس سرہٗ حضرت شیخ احمد عبدالحق قدس سرہٗ کے فرزند وخلیفۂ جانشین تھے۔ آپ فقر وغنا میں بے ہمتا اور ریاضت مجاہدات میں یکتا تھے۔ آپ نہایت ہی بلند ہمت اور اعلیٰ مقامات رکھتے تھے  تربیت  مریدین میں آپ یگانہ رازگار تے۔ چنانچہ ایک ہی توجہ سے طالبان حق کو بُعد وحرما...

شیخ کمال بن شیخ کبیر

  شیخ کمال بن شیخ کبیر ملامتی نے اپنے والد سے تربیت حاصل کی او رملا متیہ مشرف رکھتے تھے۔ بلکہ وہ اپنے باپ سے بھی زیادہ بیباک تھے۔ باپ کی وفات کے بعد وہ گجرات چلے گئے۔ وہاں حضرت شاہ محبوب عالم اُن سے عزت واحترام سےپیش آئے۔ جس سے انکی شہرت میں اضافہ ہوا۔شیخ کمال کا مزار احمد آباد میں ہے۔ دیوار کا چلنا مراۃ الاسرار میں آیا ہے کہ ایک دن حضرت شیخ احمد عبدالحق  حجرہ کی دیوار بنارہے تھے خود دیوار پر ﷜یتھے تھے اور مرید کام کر رہے تھے۔ اس اثنا م...

شیخ کبیر حائک

  اس کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ شیخ کبیر نے شروع میں مخدوم شیخ تقی بن رمضان حائک سہروردی کےمرید ہوئے جنکا مزار قصبہ  جھونسی میں ہے جوالہ آباد سے متصل ہے۔ اسکے بعد وہ رامانند بیراگی کی صحبت میں چلے گئے اور کافی ریاضت ومجاہدہ کے بعد جب ان پر توحید کا غلبہ ہوا تو ظاہری آداب چھوڑ کر بے ریا موحد کہتے ہیں۔ آپکا مسلک رندانہ ملا متیہ تھا۔ آخر انہوں نے خرقہ خلافت سلسلۂ فردوسیہ میں حضرت مخدوم بھیکہ سے حاصل کیا۔ شیخ کبیر کا طریق صلح کل تھا۔ بعض کت...

شیخ جمال گوجرہ

  یہ شیخ جمال گوجرہ جو شیخ اولیا بھی کہلاتے  ہیں شیخ مظفر بلخی کے خلیفہ ہیں۔ اور آپ شیخ شرف الدین یحییٰ منبری قدس سرہٗ کے  خلیفہ ہیں۔ جنکا سلسلہ پانچ واسطوں سے حضرت شیخ نجم ا لدین کبریٰ قدس سرہٗ تک جا ملتا ہے شیخ جمال  گوجرہ کو حضرت مخدوم احمد عبد الحق قدس سرہٗ سے فیض ملا ہے۔ آپکا مزار اودھ میں آج تک خلقت کی زیارت گاہ بنا ہوا ہے۔ مراۃ الاسرار میں لکھا ہے کہ شیخ کبیر حائک ملامتی مخدوم شیخ بھیکہ کے خلیفہ تھے۔ اور شیخ بھیکہ شیخ ...