متفرق  

سیّدناعقیل ابن مقرن

 مزنی کنیت ان کی ابوحکیم ہے۔نعمان اورسوید اورمعقل فرزندان مقرن کے بھائی تھے۔ ان کا نسب اوپربیان ہوچکاہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےپاس آئےتھے اورآپ کی صحبت میں رہے تھے۔واقدی نے بیان کیاہے کہ جوصحابہ کوفہ میں چلے آئےتھے ان میں عقیل بن مقرن یعنی ابوحکیم بھی تھے اوربخاری نے ان کوعقیل بن مقرن ابوحکیم مدنی کہاہے اوراسی طرح احمد بن سعید دارمی نے بیان کیاہے ۔ان کا تذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے۔واللہ اعلم۔...

سیّدناعقیل ابن مالک

 حمیری۔شاہزادوں میں سے ہیں قبیلۂ بنی حنیفہ کے پڑوسی تھے مسلمان تھے مجتہدتھے انھوں نے اس قبیلہ کے لوگوں کواسلام پرقائم رہنے کی تاکید کی تھی جبکہ ان لوگوں نے مرتد ہو جانے کاارادہ کیاتھامگران لوگوں نے ان کی بات نہ مانی۔یہ وثیمہ کاقول ہے۔ان کا تذکرہ ابن دباغ نے ابوعمرپراستدراک کرنے کے لیے کیاہے۔ (اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)...

شیخ سعید قیروانی

حضرت ابو عثمان سعید بن سلام مغربی رحمۃ اللہ علیہ منجملہ ائمہ طریقت،سیف سیادت،آفتاب نجابت،حضرت عثمان سعید بن سلام مغربی رحمۃ اللہ علیہ ہیں۔جو اہل استقامت بزرگوں میں سے تھے۔آپ رحمۃ اللہ علیہ صاحب ریاضت و سیاست اور فنون علم میں کامل مہارت رکھتے تھے۔آپ کی نشانیاں بکثرت اور براہین عمدہ ہیں۔ آپ کا ارشاد ہے: ‘‘من آئر صحبۃ الاغنیاء علی مجاندۃ الفقراء ابتلاء اللہ تعالیٰ بموت القلب’’ ‘‘جو درویشوں کی صحبت پر امیروں کی...

ابن عمروسیّدناعقیب

  یہ سہل بن عمروبن عدی بن زیدبن جشم بن حارثہ کے بھائی تھے انصاری حارثی ہیں غزوۂ احد میں شریک تھے عقیب کا ایک بیٹاتھاجس کو سعد کہتےتھے۔ان کی کنیت ابوالحارث تھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے۔مگران کوجنگ احد میں چھوٹاسمجھ کرپھیردیاتھااورغزوۂ احدمیں نہیں شریک ہوئے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ (اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)...

سیّدناعقفان

ابن شعتم ان کی کنیت ابووزادتھی بدویان بصرہ میں ان کا شمارہے۔ان سے یہ حدیث مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یہ عقفان اوران کےدونوں بیٹے خارجہ اورمرداس آئےتھے پس آپ نے ان کے واسطے دعا کی۔ان کاتذکرہ ابن مندہ نے لکھاہے۔ (اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)...

سیّدناعقربہ جہنی

جہنی ہیں عقبہ بن عبداللہ بن عقبہ بن بشیربن عقربہ نے اپنے والدسےانھوں نے ان کے داداسے روایت کی ہے وہ کہتےتھے میں نے اپنے والدبشیرکوکہتےہوئے سنا کہ میرے والد عقربہ واقعہ احد میں شہیدہوگئےتومیں رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں روتاہواحاضرہواآپ نے فرمایا کہ تیراکیانام ہےمیں نے عرض کیاعقربہ آپ نے فرمایا توبشیرہے کیاتواس امرپرراضی نہیں ہے کہ میں تیراباپ ہوجاؤں اورعائشہ تیری ماں ہوجائے۔پھرآپ نے سکوت کیا۔ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نےلکھاہے۔ ...

سیّدناعقبہ ابن وہب بن کلدہ رضی اللہ عنہ

 بن جعد بن ہلال بن حارث بن عمروبن عدی بن جشم بن عوف بن بہثہ بن عبداللہ بن غطفان بن قیس بن عیلان غطفانی ہیں بنی سالم بن غنم بن عوف بن خزرج کے حلیف تھے۔عقبہ اولی اورعقبہ اخری اوربدرمیں یہ شریک تھے۔ابن اسحاق نے کہاہے کہ عقبہ وہ ہیں جوکہ انصار میں سب سے پہلے اسلام لائےتھےاوررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے مل گئے اوروہیں مکہ مکرمہ میں رہنے لگےیہاں تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کی اورانھوں نے بھی مدینہ کی طرف ہجرت کی یہ عقبہ مہاجری انصاری کہ...