(سیّدنا)عبداللہ(رضی اللہ عنہ)
ابن الہشیم بن عبداللہ بن الحارث بن سیدان بن مرۃ بن سفیان بن مجامع بن دارم۔تیمی۔ان کا نام پہلے عبداللات تھاتو(بعداسلام کے)نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام عبداللہ رکھ دیا۔...
ابن الہشیم بن عبداللہ بن الحارث بن سیدان بن مرۃ بن سفیان بن مجامع بن دارم۔تیمی۔ان کا نام پہلے عبداللات تھاتو(بعداسلام کے)نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام عبداللہ رکھ دیا۔...
ابن ہند۔ان کی کنیت ابوہندہے۔انصاری ہیں۔بیاضی ہں ان سے جابر نے خمرکے برتنوں کے متعلق حدیث روایت کی ہے بغوی نے ان کا نام ایساہی بیان کیا ہے ان کا ذکر ابن مندہ نے کنیت کے باب میں کیا ہے۔ان کا تذکرہ ابونعیم اور ابوموسیٰ نے مختصراً لکھا ہے۔...
ابن عبدہلالی۔ان کوبعض لوگوں نے انصاری بیان کیاہے۔زید بن حباب نے بشیر بن عمران قبائی سے انھوں نے عبداللہ بن عبدہلالی سے روایت کرکے بیان کیاوہ کہتے تھے کہ مجھ کومیری والدہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں لے گئیں اور یہ عرض کیا کہ یانبی اللہ آپ اس بچہ کے لئے اللہ سے دعاکردیں آپ نے مجھ پراس قدرشفقت کی کہ اپنے دست مبارک کومیرے سرپررکھا یہاں تک کہ مجھ کو آپ کے ہاتھ کی ٹھنڈک بھی محسوس ہوئی اس کے بعد آپ نے میرے لئے دعا کی اور میری والدہ سے ف...
ابن ہلال۔مزنی۔ان کا شمار اہل مدینہ میں ہے۔کثیر بن عمروبن عوف مزنی نے بکر بن عبدالرحمٰن سے انھوں نے عبداللہ بن ہلال مزنی سے جوکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حاضرباش تھے روایت کرکے بیان کیاوہ کہتے تھے(کہ آپ فرماتے تھے)میرے بعد کسی کے لئے یہ جائز نہیں کہ حج کے لئے احرام باندھے اور(یوم حج کوعمرہ کے عوض )فسخ کردے۔ان کا تذکرہ تینوں نےلکھاہے۔...
ابن ہلال بن عبداللہ بن ہمام ثقفی ۔ان کا شمار اہل مکہ میں ہے ان سے عثمان بن عبداللہ بن اسود نے یہ روایت کی ہے کہ یہ (ایک دفعہ)نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ قریب تھا کہ میں صدقہ کے ایک اونٹ یا ایک بکری کی وجہ سے قتل کیاجاؤں۔تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ تم نے صدقہ کی جوچیزلی تھی اگر فقراء مہاجرین کونہ دیتے تو(ضرور)ایساہی ہوتا۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ابوعمر نے کہاہے کہ ان کی حدیث ان لوگوں کے نزدیک مرسل ہے۔...
۔ان کی کنیت ابوعمارہ تھی انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کو پایاہے۔ ہمیں ابوربیع یعنی سلیمان ابن محمد بن محمد بن خمیس نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں ابوبرکات یعنی محمد نے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے احمد بن عبدالباقی بن طوق یعنی ابونصرنے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں ابوقاسم یعنی نصر بن احمد مرجی فقیہ نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں ابویعلی یعنی حمد بن علی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے حسن حمادکوفی نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے مسر بن عبدالملک بن ملمع ن...
بن عمروبن حرام۔یہ جابر کے بھائی ہیں ان کی کنیت ابوعمرو ہے ابوموسیٰ نے کہا ہےکہ مستغفری نے ان کے تذکرہ کو ایساہی بیان کیا ہےانھوں نے حسن بن سفیان سے حدیث روایت کی ہے یعنی اس حدیث کوبیان کیاہے جو کہ ابوعمرو بن حفص بن مغیرہ یعنی فاطمہ بنت قیس کے شوہر سے مروی ہے ان کاتذکرہ پھراعادہ کیا جائے گا۔ابوموسیٰ نے کہا ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ کہاں سے ان کو شبہ پڑگیایہ جابر کے بھائی تھے۔ابوعمرو توایک مشہور شخص ہیں واللہ اعلم۔ان کا تذکرہ ابوم...
بن عبداللہ بن عمربن مخزوم ۔قریشی مخزومی۔ان کی کنیت ابوعمروتھی اور ان کی والدہ ثقفیہ تھیں۔یہ فاطمہ بنت قیس کے خاوند تھے اور یہ خالد بن الولید کے چچازاد بھائی تھے۔ انھوں نے(اپنی بی بی) فاطمہ کو طلاق مغلظہ دے دی توانھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آکر اپنے نفقہ کے لیے درخواست کی تو آپ نے جواب دیا کہ تمھارے لیے نفقہ نہیں ہے۔ ناشرہ بن سمسی نے روایت کی ہے کہ ہم نے عمربن خطاب کوجابیہ کے دن یہ فرماتے ہوئے سناتھا کہ میں نے خ...
بن الدیان۔کلبی نے بیان کیا ہے کہ یہ وفد بن کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گئے تھے۔ان کو بسربن ارطاہ نے قتل کیا تھا۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالحجہ کانام عبداللہ رکھ دیا تھا(مگرمشہور اس نام کے ساتھ رہے)ان کا تذکرہ پہلے بھی گذرچکا ہے لفظ حجر کسر ہ حااور سکون جیم کے ساتھ ہےاوربعض لوگوں نے دونوں کو فتح کے ساتھ بیان کیا ہے اس کو امیرابونصر بن ماکولا نے کہا ہے۔...
بن الحکم۔حکمی۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث سنی ہے۔خطاب بن نصرحکمی نے عبداللہ بن جلیل سے انھوں نے عبدالجد بن ربیعہ سے نقل کر کے روایت کی ہے کہ یہ عبدالجد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیٹھے تھے نیز آپ کے پاس اہل یمن کے بہت سے لوگ تھے اور عینیہ بن حصن بھی تھے پس اتنے میں آپ نے سب کو آوازدی تو سب کے سب کھڑے ہوگئے سوائے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ایک شخص (یمنی) کے جو کہ اپنے بدن کو (بوجہ اپنی غربت کے)ایک کپڑے سے ڈھانکے...