متفرق  

سیّدناعبدالرحمٰن بن ہذیل رضی اللہ عنہ

   بن ورقاخزاعی ہیں ان کا نسب پہلے بیان ہوچکا ہے۔ابن کلبی نے کہاہے کہ یہ اور ان کے ۱؎یہ مسئلہ ہے کہ جب کوئی شخص کسی مقام پر مقتول ہوجائے اور قاتل کا پتہ نہ چلے تواہل محلہ سے قسم لی جائے گی اگروہ قسم کھالیں کہ ہم نے قتل نہیں کیا نہ ہم قاتل کوجانتے ہیں توپھران سے خون بہا مقتول کا دلوایاجائے۱۲۔ بھائی عبداللہ اہل یمن کی طرف رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے قاصد بن کر گئے تھےجنگ صفین میں حضرت علی  رضی اللہ عنہ کے ساتھ دونوں موجود تھے۔ابوع...

سیّدناعبدالرحمٰن ابن بجیدبن وہب رضی اللہ عنہ

   بن قنیطی بن قیس بن لوذان بن ثعلبہ بن عدی بن مجدعتہ انصاری یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے۔ابن ابی داؤد نے اسی طرح بیان کیاہے مگراورلوگ کہتے ہیں کہ یہ صحابی نہیں ہیں۔محمد بن اسحاق نے محمد بن ابراہیم بن حارث تیمی سے روایت کی ہے کہ عبدالرحمٰن بن بجید انصاری نے جوبنی حارثہ کے بھائی تھے ان سے بیان کیا کہ جب عبداللہ بن سہل کو خیبر میں(کسی نامعلوم شخص نے)قتل کرڈالا توان کے بھائی عبدالرحمٰن بن سہل اور محیصہ بن مسعود رسول خدا صلی اللہ ...

سیّدناعبدالرحمٰن ابن اسود رضی اللہ عنہ

   بن عبدیغوث بن وہب بن عبدمناھ بن زہرہ قریشی زہری۔ ان کی والدہ آمنہ بنت نوفل بن اہیب بن عبدمناف بن زہرہ ہیں ۔مسلمانوں میں ان کی قدرومنزلت بہت تھی رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کازمانہ پایا مگرملاقات نہیں ہوئی لہذا ان کا صحابی ہونا ثابت نہیں ہے اور یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ماموں زاد بھائی اور عبداللہ بن ارقم کے چچازاد بھائی تھے۔جنگ صفین کے واقع تحکیم میں شریک تھے۔یہ ان لوگوں میں سے ہیں جن کو حضرت ابوموسیٰ اور حضرت عمرو بن عاص&nb...

سیّدناعبدالرحمٰن بن اسد رضی اللہ عنہ

   اوربعض نے ان کوعبدالرحمٰن بن سعد بن زرارہ بیان کیاہے۔یہ اختلاف اس بن زرارہ کے نسب میں پہلے بیان ہوچکاہے۔یزیدبن ہارون اوروہب بن جریر نے اپنے والد سے اوران دونوں نے محمد بن اسحاق سے انھوں نے عبداللہ بن ابوبکر سےانھوں نے یحییٰ بن عبادسےانھوں نے عبدالرحمٰن بن اسد بن زرارہ سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بدر کے قیدیوں اور ام المومنین سودہ بنت زمعہ کولے کر آل عفراکی تعزیت میں شریک ہونے کے واسطے تشریف لائےاس کے ب...

سیّدناعبدالرحمٰن ابن ازہررضی اللہ عنہ

   بن عوف بن عوف بن حارث بن زہرہ بن کلاب قریشی زہری ہیں ان کی والدہ عبدیزید بن ہاشم بن مطلب کی بیٹی تھیں۔یہ عبدالرحمٰن ابن عوف کے بھتیجے ہیں اس کوابوعمر نے بیان کر کے کہا ہےکہ جس کو عبدالرحمٰن بن عوف کا چچازاد بھائی کہا ہے اس نے غلطی کی ہے۔اورابن مندہ  نے (ان کا نسب اس طرح)بیان کیا ہے عبدالرحمٰن بن ازہر بن عبدعوف بن عبدحارث اور لکھا ہے کہ یہ عبدالرحمٰن ابن عوف کے چچازادبھائی ہیں اورابونعیم نے ان کا نسب اس طرح بیان کیا ہے عبدالرحمٰن...

(سیّدنا)عبداللہ(رضی اللہ عنہ)

  ابن وقدان بن عبدشمس بن عبدود بن نضربن مالک بن حل بن عامربن لوی۔عامری قریشی۔یہ ابن سعدی کے ساتھ مشہورتھے اس لئے کہ انھوں نے قبیلہ بنی سعد بن بکر میں دودھ پیاتھا۔بعض لوگوں نے ان کا نسب یوں بیان کیا ہے عبداللہ بن عمروبن وقدان اور ان کا تذکرہ اپنے موقع پر گذر گیا ہے۔اہل شام کے بڑے بڑے تابعی ابوادریس اور عبداللہ بن محریز اور مالک بن نجار نے ان سے حدیث روایت کی ہے۔ہمیں ابوقاسم یعنی یعیش بن صدقہ بن علی فراقی فقیہ  نے اپنی سند کے ساتھ احمد بن...

(سیّدنا)عبداللہ(رضی اللہ عنہ)

  ابن وداح۔ان کا ذکر طبرانی اور ان کے مابعد کے لوگوں نے کیا ہے۔عبدالرحمٰن بن جبیر بن نضیر نے اپنے والد سے روایت کرکے بیان کیا کہ وہ کہتے تھے عبداللہ بن وداح قدیم الاسلام تھے صحابی تھے ہم سے حدیث بیان کرتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک دفعہ)فرمایاکہ قریب ہے کہ تم لوگوں پرکوئی جوان مرد بنایاجائےگاپس اس کی قوم مطیع ہوجائے گی وہ قوم کہ جس کے سرکے موخر جانب تعلق ہوگا اور اس کی سواریاں سفید ہوں گی جب حاکم ان لوگوں پرکوئی حکم کرے گا تو (فور...

(سیّدنا)عبداللہ(رضی اللہ عنہ)

  ابن ودیقہ بن حرام۔انصاری۔یہ صحابی ہیں ان کوابوحاتم رازی نے صحابہ میں ذکرکیا ہے۔ابومعشر نے سعید مقبری سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے عبداللہ بن ودیعہ سے جوکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم تھے روایت کرکے بیان کیا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتھا کہ جس نے جمعہ کے دن غسل کیامثل غسل جنابت کے الیٰ آخرالحدیث اور اس حدیث کو ابن عجلان نےمقبری سے انھوں نے اپنے والد سےانھوں نے ابن ودیعہ  انھوں نے ابوذر سے روایت کرکے بیان کیا...

(سیّدنا)عبداللہ(رضی اللہ عنہ)

  ابن وائل بن عامر بن مالک بن لودان۔یہ صحابی ہیں۔غزوہ احداورکل غزوات میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک تھے ان کے بعد ان کی اولاد باتی تھی ان کے بھائی عبدالرحمٰن بن وائل ہیں انشاء اللہ تعٰالیٰ ان کا ذکراپنے موقع پر کیاجائے گا۔...

 (سیّدنا)عبداللہ(رضی اللہ عنہ)

  ابن واقد۔ان کاتذکرہ ابوقاسم رفاعی نے شاعرین صحابہ میں لکھا ہے۔عبدالملک بن ساریہ کعبی نے کہا ہے کہ میں نے عبداللہ بن واقد سے سناہے کہ وہ کہتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں خون میں بھی قسم لی جاتی تھی ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔...