متفرق  

سیدنا عبداللہ ابن قیس بن زائدہ رضی اللہ عنہ

ابن قیس بن زائدہ بن اصم بن رواحہ بن حجر بن عبدبن معیص بن عامر بن لوی۔قریشی عامری معروف بہ ابن ام مکتوم ان کے نام میں اختلاف ہے بعض لوگ عبداللہ کہتے ہیں اور بعض لوگ عمرو یہی آخری نام زیادہ مشہور ہے ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھاہے۔...

سیدنا عبداللہ ابن قیس خزاعی رضی اللہ عنہ

ابن قیس خزاعی۔ابونعیم نے اپنی سند سے یزید بن عیاض سے انھوں نے اعرج سے انھوں نے عبداللہ بن قیس خزاعی سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جوشخص دکھانے سنانے کے لیے کوئی کام کرے وہ اللہ کے غضب میں رہتا ہے یہاں تک کہ اس کام سے بعض آئے۔ ان کا تذکرہ ابونعیم اور ابوعمر اور ابوموسیٰ نے لکھا ہے اور ابوعمر نے کہاہے کہ یہ خزاعی ہیں مگربعض لوگوں نے ان کو اسلمی لکھا ہے۔ میں کہتا ہے کہ ابن مندہ نے اس حدیث کو عبداللہ بن قیس اسلمی کے تذکرہ م...

سیدنا عبداللہ ابن قیس بن خالد رضی اللہ عنہ

ابن قیس بن خالد بن خلدہ بن حارث بن سواد بن مالک بن غنم بن مالک بن نجار۔انصاری ہیں خزرجی ہیں نجاری ہیں۔غزوہ بدر میں شریک تھے ۔اس کو موسیٰ بن عقبہ نے ابن شہاب سے نقل کیا ہے اور ابن اسحاق کا بھی یہی قول ہے اور محمد بن سعد نے محمد بن عبداللہ بن عمارہ انصاری سے نقل کیا ہے کہ وہ احد کے دن شہید ہو ئے مگر محمد بن عمرواقدی نے اس کا انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ عبداللہ احد کے بعد زندہ رہے اور تمام مشاہد میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک ہوئے ا...

سیدنا عبداللہ ابن قیس انصاری رضی اللہ عنہ

ابن قیس انصاری۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو متفرق طور پر لشکر بھیجے تھے ان میں کسی لشکر میں یہ شہید ہوئے۔حضرت ابن عباس نے روایت کی ہے کہ (ایک مرتبہ) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ روئے زمین پر جو شخص اس حال میں مرے گا کہ اس کے دل میں رائی کے برابربھی غرور ہواللہ اس کو دوزخ میں ڈالے گا جب عبداللہ بن قیس نے اس حدیث کو سنا تو رونےلگے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ اے عبداللہ بن قیس تم کیوں روتے ہو انھوں نے کہا آ پ کے اسی فرمانے سے تو...

سیدنا عبداللہ ابن قیس اسلمی رضی اللہ عنہ

ابن قیس اسلمی۔یزید بن عیاض نے اعرج سے انھوں نے عبداللہ بن قیس سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ جو شخص بغرض ریا ظاہری کوئی کام کرے اس پر اللہ عزوجل کا غضب ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ اس کام کو چھوڑدے۔یہ ابن مندہ کا قول ہے ابونعیم نے ان سے یہ حدیث روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ بنی غفار کے ایک شخص سے اس کا حصہ جوخیبر میں تھا ایک اونٹ کے عوض میں مول لیا اس شخص سے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جوچیز میں نے تجھ سے لی ہے وہ بہتر ...

سیدنا عبداللہ ابن قمامہ سلمی رضی اللہ عنہ

ابن قمامہ سلمی۔وقاص بن قمامہ کے بھائی ہیں ان دونوں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک تحریر لکھ دی تھی۔ابن مندہ نے ان کا تذکرہ اسی طرح لکھاہے اورابوعمراورابونعیم نے ان کا تذکرہ لکھا ہے اور کہا ہے کہ ان کا نام عبداللہ بن قدامہ ہے ۔ان کا تذکرہ اوپرہوچکاہے۔...

سیدنا عبداللہ ابن قریط زیادی رضی اللہ عنہ

ابن قریط زیادی۔حضرت خالد بن ولید کے ہمراہ بنی حارث بن کعب کے وفد میں آئے تھے یہ سب لوگ اسلام لائے یہ واقعہ ۱۰ھ؁ کاہے ان کا تذکرہ ابوعمرنے اسی طرح لکھا ہے ابن اسحاق سے سلمہ اور یونس نے دریافت کی ہے کہ ان کے والد کا نام قریط تھا اور عبدالملک بن ہشام نے بکائی سے انھوں نے ابن اسحق سے قداذ روایت کیا ہے قداذ کا نام اوپر آچکا ہے یہ دونوں ایک ہیں واللہ اعلم۔...

سیدنا عبداللہ ابن قرہ رضی اللہ عنہ

ابن قرہ۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھا ہے اور انھوں نے خطیب ابوبکر سے نقل کیا ہے اوربعض لوگوں نے ان کا نام عبداللہ بن قرظ بیان کیا ہے اورروایت ہے کہ ان نام شیطان تھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کانام عبداللہ رکھا۔ان کا تذکرہ عبداللہ بن قرظ کے میں ہوچکاہے۔...