متفرق  

مولانا محمود نوہیتہ رحمتہ اللہ علیہ

یہ بھی بوڑھے عزیز تھے اور اپنے پیر کی بے انتہا محبت کی وجہ سے وطن مالوف اور شہر کو یک لخت ترک کر دیا تھا اور سلطان المشائخ کی محبت میں غیاث پور میں آ بسے تھے کاتب حروف ان بزرگ کو دیکھا ہے کہ ایک بوڑھے شخص تھے نورانی دراز قد  کہ آپ کے اکثر کلمات و حکایت عشق سے لبریز تھے۔...

مولانا یوسف بدایونی رحمتہ اللہ علیہ

ایک عمر رسیدہ عزیز تھے جو علم کامل اور  زہد وافر اور ورع رکھتے تھے اور جن کی تعظیم و تکریم میں یاران اعلی انتہا درجہ کی کوشش کرتے تھے۔ کاتب حروف نے اس بزرگ  کو شیخ نصیر الدین محمود کی مجلس  میں دیکھا ہے کہ نہایت مصفا اور  تقریر دلکشا رکھتے تھے رحمۃ اللہ علیہ۔...

مولانا برہان الدین ساوی رحمتہ اللہ علیہ

کثرت علم اور نہایت ورع و تقوی کے ساتھ آراستہ تھے با وجود یکہ  آپ علمی تبحر میں اپنا نظیر نہیں رکھتے تھے لیکن کبھی قلم فتویٰ ہاتھ میں نہیں لیا گو آپ سب سے آخر سلطان المشائخ کی خدمت میں پہنچے لیکن حضور کی سعادت بخش نظروں کی برکت سے جملہ اوصاف میں یاران اعلیٰ میں موصوف ہوگئے تھے اور طریقہ سلف پر سماع کا اتباع کرتے تھے۔...