پسندیدہ شخصیات  

حضرت فاضل جلیل مولانا محمد شریف نقشبندی ڈسکہ

حضرت فاضل جلیل مولانا محمد  شریف نقشبندی ڈسکہ علیہ الرحمۃ   استاذ العلماء حضرت مولانا ابو اسحاق  محمد  شریف نقشبندی بن حضرت مولانا صوفی ضمیر احمد قادری نقشبندی، رمضان المبارک مارچ ۱۳۴۳ھ / ۱۹۲۵ء میں موضع باجڑہ گڑھی ضلع  سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ماجد  اگرچہ باقاعدہ درس نظامی کے فاضل نہیں تھے: تاہم انہوں نے مقامی عالمِ دین  سے ابتدائی کتب پڑھیں اور  پھر کتب فقہ و تصوّف اور قرآن مجید کا ترجمہ و تفسیر ک...