/ Thursday, 28 March,2024

پسنديدہ شخصيات

علی احمد سندھیلوی السرہندی، شیخ الحدیث، علامہ مفتی

علی احمد سندھیلوی السرہندی، شیخ الحدیث، علامہ مفتی  (جامعہ ہجویریہ لاہور)۔۔۔

مزید

حسین نعیمی، علامہ مفتی محمد

حسین نعیمی، علامہ مفتی محمد حضرت علامہ مفتی محمد حسین نعیمی بن ملّا تفضل حسین ۱۳۴۲ھ/ ۱۹۲۳ء میں سنبھل ضلع مراد آباد (ہندوستان) کے مقام پر پیدا ہوئے۔ آپ کے والد سنبھل کے ممتاز تاجر تھے، لیکن اس کے باوجود دین اور شعائرِ اسلام سے قلبی محبّت رکھتے تھے۔ وہ اپنے صاحبزادے کو عالمِ دین اور مبلغِ اسلام دیکھنے کے خواہاں تھے۔ علومِ اسلامیہ کی تحصیل: حضرت مفتی صاحب ۱۹۳۳ء میں جامعہ نعیمیہ مراد آباد میں داخل ہوئے دو سال میں کتبِ فارسی اور سات سال میں درسِ نظامی کی کتابوں پر عبور حاصل کیا جامعہ نعیمیہ میں ان دنوں آپ کے بہنوئی مولانا محمد یونس (جو حضرت صدر الافاضل مولانا سیّد محمد نعیم الدین مراد آبادی رحمہ اللہ کے وصال کے بعد جامعہ کے مہتم بنے) مسندِ تدریس پر فائز تھے۔ صدر الافاضل رحمہ اللہ نے چند ذہین طلبأ کی ایک جماعت بنائی، جن پر خصوصی توجہ دی جاتی تھی، ان میں حضرت مفتی صاحب بھی شامل تھے۔ [۱] [۱۔ ۔۔۔

مزید

غلام رسول رضوی، شیخ المحدثین، علامہ مولانا

غلام رسول رضوی، شیخ المحدثین، علامہ مولانا نام ونسب: اسم گرامی: شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا غلام رسول رضوی۔لقب: شیخ الحدیث،استاذالعلماء،نائبِ محدث اعظم  پاکستان۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے: مولانا غلام رسول رضوی بن  چوہدری نبی بخش علیہ الرحمہ،آپ علاقے کےمعروف زمیندار ہونےکےساتھ ساتھ سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ میں صاحبِ مجاز بھی تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی  ولادت باسعادت 1338ھ،مطابق 1920ء کو قصبہ"سیسنہ" ضلع امرتسر(انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیل علم: شیخ الحدیث مولانا غلام رسول کے والد ِماجد کا پیشہ زمینداری تھا ،لیکن  وہ اپنے بیٹے کو ایک جید عالم دین کی حیثیت سے دیکھنے کے متمنی تھے۔ آپ نے اسکول  کی مڈل تک تعلیم حاصل کی۔ قران مجید صرف ونحو اور اصول فقہ کی ابتدائی کتب امر تسر کی مسجد خیر الدین  سےمتصل مدرسہ نعمانیہ میں پڑھیں۔ بعد ازاں جامعہ فتحیہ اچھرہ لاہور میں علامہ مولانا ۔۔۔

مزید

عطاء محمد بندیالوی، ملک المدرسین، امام المناطقہ، علامہ مولانا

 عطاء محمد بندیالوی، ملک المدرسین، امام المناطقہ، علامہ مولانا نام ونسب:  اسمِ گرامی:عطاء محمد۔کنیت:ابوالفداء۔لقب۔بندیالوی،چشتی،گولڑوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:علامہ عطاء محمد بندیالوی بن اللہ بخش بن غلام محمدبن محمد چراغ  بن خدابخش بن بصارت بن دلیل بن خدایار(الیٰ اخرہ)۔ آپ کاسلسلہ نسب حضرت محمد بن حنفیہ کے ذریعے حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے۔ تاریخِ ولادت:  آپ 1334ھ بمطابق 1916ء کو"ڈھوک دھمن "نزدقصبہ پدھراڑ،ضلع خوشاب ،پنجاب(پاکستان) میں پیداہوئے۔آپ کاتعلق اعوان برادری سےتھا۔ تحصیلِ علم: آپ نے حفظِ قرآن مجید اور فارسی کی ابتدائی کتب موضع "و سنال" ضلع جہلم میں حافظ الٰہی بخش اور قاضی محمد بشیر سے پڑھیں۔ 1932ء میں آپ بندیال ضلع سرگودھا تشریف لے گئے۔ ان دنوں بندیال میں فقیہ العصر استاذالعلماء حضرت مولانا یار محمد رحمہ اللہ نے علوم و فنون کا فیض جاری کیا ہوا ت۔۔۔

مزید

غلام رسول سعیدی، شیخ الحدیث، علامہ

 غلام رسول سعیدی، شیخ الحدیث، علامہ     فاضلِ جلیل حضرت مولانا غلام رسول  سعیدی ۱۳۵۷ھ / ۱۹۳۸ء میں دہلی  کے ایک ؟؟؟ گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ابھی پرائمری تک تعلیم حاصل  کر  پائے تھے کہ تقسیمِ ہند (۱۹۴۷ء) نے پاکستان پہنچادیا۔ ہندوستان سے ہجرت کر کے آپ نے کراچی سکونت  اختیار کرلی۔ کراچی میں آپ نے میڑک امتحان پاس کیا  اورایک پریس میں ملازمت  اختیار کرلی۔آپ کے والد اور بڑے بھائی  مسلکاً غیر  مقلّد تھے۔ بایں ہمہ جب آپ صلوٰۃ و سلام کی روح پرور  آواز سنتے، تو مؤدّب کھڑے ہوجاتے۔ یہ بات گھر  والوں کے لے عجیب تھی۔ پریس کی ملازمت کی دوران آپ آرام باغ کی مسجد میں جمعۃ المبارک کی نماز ادا کرتے تھے، جہاں سے آپ کو محبّتِ رسول اور بندگانِ خدا سے عقیدت کا درس ملتا تھا۔ اسی دوران ایک دن مناظرِ اہل سنّت  مولانا محمد عمر اچھروی ع۔۔۔

مزید

احمد سعید شاہ کاظمی، غزالیِ زماں ، علامہ سیّد

 احمد سعید شاہ کاظمی، غزالیِ زماں ، علامہ سیّد اسم گرامی:    سیّد احمد سعید شاہ کاظمی۔کنیت:            ابوالنجم۔اَلقاب:                  غزالیِ زماں،رازیِ دوراں،امامِ اہلِ سنّت۔نسب:           غزالیِ زماں،رازیِ دوراں حضرت علامہ سیّد احمد سعید شاہ صاحب  کاظمی﷫ کا سلسلۂ نسب اس طرح ہے:سیّد احمد سعید شاہ کاظمی بن حضرت سیّد مختار احمد  کاظمی بن حافظ سیّد یوسف علی شاہ چشتی قادری بن مولانا سیّد شاہ وصی اللہ نقشبندی مجددی قادری بن مولانا سیّد شاہ صبغت اللہ نقشبندی مجددی چشتی صابری بن مولانا سیّد شاہ سیف اللہ چشتی قادری بن مولانا سیّد میرمحمد اشرف دہلوی ثم امروہی اِلٰی اٰخِرِہٖ۔۔۔

مزید

یار محمد بندیالوی، مولانا محمد

یار محمد بندیالوی، استاذالعلما مولانااسمِ گرامی:       یار محمد۔نسب          آپ کا نسب اس طرح ہے:یار محمد ابنِ جناب میاں سلطان محمد ابنِ میاں شاہنواز۔ولادت:                 فقیہِ جلیل  اُستاذ العلما حضرت علامہ  یار محمد ﷫ ۱۳۰۴ھ مطابق ۱۸۸۷ء میں بند یال شریف ضلع سرگودھا میں پیدا ہوئے۔تعلیم:موضع پکا ضلع میانوالی میں قرآنِ مجید حفظ کیا،فارسی کی ابتدائی کتابیں ایک مقامی عالم سے پڑھیں، صرف ونحو اور دیگر فنون کی کتابیں امام الصرف والنحو مولانا محمد امیر دامانی﷫ مصنّفِ قانونچہ عجیبیہ المعروف بہ قانونچہ امیر یہ سے پڑھیں،الفیہ ابن مالک پڑھنےکے لیے مولانا ثناء اللہ کی خدمت میں موضع پنجائن ضلع جہلم میں حاضر ہوئے،آپ کو الفیہ ابن مالک (ا۔۔۔

مزید

سردار احمد قادری، محدث اعظم پاکستان، علامہ محمد

  سردار احمد قادری، محدث اعظم پاکستان، علامہ محمد نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا محمد سرداراحمد چشتی قادری رضوی۔ کنیت:ابوالفضل ۔لقب:محدثِ اعظم پاکستان۔والد کا اسمِ گرامی :چودھری میراں بخش چشتی  علیہ الرحمہ ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ قصبہ دىال گڑھ ضلع گورداس پور(مشرقى پنجاب،انڈیا)مىں پىدا ہوئے، آپ کى تارىخ ولادت29 جمادی الاخریٰ 1321ھ بمطابق 22ستمبر1903ء ہے۔ تحصیلِ علم:محدث اعظم پاکستان نے ابتدائی تعلیم پرائمری تک موضع دیال گڑھ میں حاصل کی 1343ھ؍1942ء میں اسلامی ہائی اسکول بٹالہ سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ ایف اے کی تیاری کے لیے لاہور تشریف لائے۔ انہی دنوں مرکزی انجمن حزب الاحناف لاہور کے زیر اہتمام مسجد وزیر خاں میں ایک عظیم الشان اجلاس ہوا۔ جس میں پاک وہند کے کثیر التعداد علماء ومشائخ کے علاوہ شہزادۂ اعلیٰ حضرت حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خاں بریلوی  علیہ الرحمہ بھی شریک ہوئ۔۔۔

مزید

مصلح الدین صدیقی، پیر طریقت، علامہ قاری

مصلح الدین صدیقی ، پیر طریقت ، علامہ قاری   نام ونسب:اسمِ گرامی:حضرت قاری محمدمصلح الدین صدیقی۔لقب:مصلحِ اہلسنت،مصلحِ ملت۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: حضرت قاری محمد مصلح الدین صدیقی بن مولانا غلام جیلانی،بن محمدنور الدین،بن شاہ محمد حسین،بن شاہ غلام جیلانی عرف شبر استاد،بن شاہ غلام محی الدین ،بن شاہ محمد یوسف،بن شاہ محمد ،بن محمد یوسف(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت:11/ربیع الاول 1336ھ،مطابق 24/دسمبر1917ء، بروز پیر بوقت صبح صادق بمقام قندہا رضلع نانڈیرریاست حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم: آپ نے نو سال کی عمر میں ناظرہ قرآن کریم مکمل کیا۔ چودہ سال کی عمر میں والد ِگرامی سے حفظ قرآن کی تکمیل  اور ابتدائی تعلیم کا آغاز کیا۔ مزید تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے 1354ھ/ 1935ء دارالعلوم اشرفیہ مصباح العلوم مبارک پور میں داخلہ لیا  اس کے بعد جامعہ عربیہ ناگپور میں  داخلہ لیا او۔۔۔

مزید