پسندیدہ شخصیات  

حضرت فاضل جلیل مولانا حافظ محمد مظہر الدین

حضرت فاضل جلیل مولانا حافظ محمد مظہر الدین راولپنڈی علیہ الرحمۃ   دَورِ حاضرکے سب سے بڑے نعت گو شاعر اور ادیب حضرت علامہ حافظ مظہر الدین بن حضرت علامہ مولانا نواب الدّین (علیہ الرحمۃ) ۱۳۳۲ھ / ۱۹۱۴ء میں بمقام ستکوہا نزد قادیان (ہندوستان) ارائیں خاندان کے ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ماجد متجر عالم دین تھے اور حضرت حافظ صاحب مدظلہ کی ولادت سے قبل اپنے وطن مالوف قصبہ رمداس ضلع امر تسر سے نقل مکانی کر کے موضع ستکوہا میں سکونت پذی...