پسندیدہ شخصیات  

حضرت شیخ حسین ساکن سکندرہ

حضرت شیخ حسین ساکن سکندرہ علیہ الرحمۃ         آپ شیخ صفی الدین سائی پوری کے اعاظم خلفاء میں سے ہیں۔ پہلے بڑے سرمایہ دار تھے۔ اور سخاوت کا جوہر کامل ان کے اندر موجود تھا۔ (بڑے سخی تھے) تیر اندازی، گھوڑ دوڑ،  چوگان بازی اور فنونِ سپہ گری میں  ایسا کمال رکھتے تھے کہ آپ ک ان کمالات سے بادشاہِ وقت اور امراء و عمائد بھی آگاہ تھے اچانک عنایت الہی  کا جذبہ ان کے اندر پیدا ہوا اور ان کو دنیا کی آلائش س...

حضرت میر سید طیب

حضرت میر  سید طیب علیہ الرحمۃ           آپ میر عبد الواحد کےچوتھے  صاحب زادہ اور سجادہ نشین تھے۔  (قدس سرہم) میر عبد  الواحد کے ایک نوشتہ سے معلوم ہوتا ہے کہ سید طیب کی ولادت یکشنبہ کے روز تقریباً ڈیڑھ  پہر  گذرنے کے بعد ۹/ربیع الآخر ۹۸۶؁ھ کو ہوئی۔ وہ ایسی ذاتِ مقدّس تھی کہ اگر جن وانس اس پر ناز کریں تو زیب دیتا ہے۔ اور  اگر زمین و زمان اپنی ذات پر فخر کریں تو ...

حضرت میر سیّد فیروزبلگرامی

حضرت میر  سیّد فیروزبلگرامی رحمۃ اللہ علیہ           آپ میر عبد الواحد رحمۃ اللہ علیہ کے دوسرے صاحبزادہ ہیں۔ مرجع الخلائق تھے۔ بڑی بزرگی اور شان والے تھے بذل و سخاوت اور حاجت مندوں کی حاجت روائی میں منفرد تھے۔ جب میر عبد الواحد قدس سرہٗ نے اس عالم سے رحلت فرمائی تو سجادگی کے لیے لوگوں کی نگاہِ انتخاب سید فیروز پر  پڑی لیکن سید فیروز نے اپنے چھوٹے بھائی میر سیّد طیّب کو سجّادہ مشیخت پر بٹھا د...

حضرت میر عبد الجلیل بن میر عبد الواحد بلگرامی

حضرت میر عبد الجلیل بن میر عبد الواحد بلگرامی علیہ الرحمۃ         میر عبد الواحد نے دو شادیاں کیں۔ جن سے چار صاحب زادگان اور تین صاحبزادیاں پیدا ہوئیں پہلی زوجہ محترمہ سے  میر عبد الجلیل اور ایک صاحبزادی اور دوسری حرم سے تین لڑکے اور دو لڑکیاں پیدا ہوئیں۔ پہلی زوجہ محترمہ کے بطن سے پیدا ہونے والے میر عبد الجلیل کو میں نے دیکھا ہے۔ میر عبد الجلیل کی ولادت اول وقت ظہر میں پنج شنبہ کے دن ۲۰/رجب ۹۷۲؁ھ کو ہوئی۔ ...

حضرت شیخ ابو سلیمان دارانی

حضرت شیخ ابو سلیمان دارانی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کا اسم گرامی عبدالرحمٰن بن احمد بن عطیہ تھا۔ شام کے قدماء مشائخ میں سے تھے۔ زہد و ورع میں یگانہ اور مقتدائے زمانہ میں سربر آوردہ تھے۔ دمشق کے مضافات میں ایک گاؤں میں رہا کرتے تھے۔ آپ زبان کے شیرین اور مخلوق خدا پر بے پناہ شفقت فرماتے لوگ آپ کی اس عادت کی بنا پر آپ کو ایمان القلب کہا کرتے۔ حدیث اور تفسیر کے علوم میں ماہر تھے۔ صبر و تقویٰ میں لاثانی آپ نے بھوک اور فاقہ پر جس قدر صبر و شکر کی...

حضرت شیخ الحدیث حضرت علّامہ مولانا غلام رسول

حضرت شیخ الحدیث حضرت علّامہ مولانا غلام رسول مدظلہ، فیصل آباد علیہ الرحمۃ    استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا غلام رسول ابن چودھری نبی بخش ۱۳۳۸ھ / ۱۹۲۰ء میں امر تسر کے مضافات میں واقع ایک گاؤں یسیہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ماجد کا پیشہ زمینداری تھا اور وہ اپنے بیٹے کو ایک جیّد عالِم دین کی حیثیت سے دیکھنے کے متمنی تھے۔ آپ نے مڈل تک تعلیم حاصل کی قرآن مجید، صرف و نحو اور اصول فقہ کی ابتدائی کتب امر تسر کی مسجد خیر الدّین میں واقع مدرسہ ن...

شیخ مولانا غلام رسول رضوی

شیخ مولانا غلام رسول رضوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا غلام رسول رضوی۔لقب: شیخ الحدیث،استاذالعلماء،نائبِ محدث اعظم  پاکستان۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے: مولانا غلام رسول رضوی بن  چوہدری نبی بخش علیہ الرحمہ،آپ علاقے کےمعروف زمیندار ہونےکےساتھ ساتھ سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ میں صاحبِ مجاز بھی تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی  ولادت باسعادت 1338ھ،مطابق 1920ء کو قصبہ"سیسنہ" ضلع امرتسر(انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیل علم...