منظومات  

آہ پورا مرے دل کا کبھی ارماں ہوگا

خورشیدِ رسالت آہ پورا مرے دل کا کبھی ارماں ہوگاکبھی دل جلوہ گہ سرور خوباں ہوگا میرے دل پر جو کبھی جلوۂ جاناں ہوگالمعۂ نور مرے رخ سے نمایاں ہوگا جلوۂ مصحف رخ دل میں جو پنہاں ہوگاپارے پارے میں مرے قلب کے قرآں ہوگا چوندھ جائے گی تری آنکھ بھی مہر محشران کے ذرہ کو جو دیکھے گا پریشاں ہوگا حسن وہ پایا ہے خورشیدِ رسالت تو نےتیرے دیدار کا طالب مہ کنعاں ہوگا جلوۂ حسن جہاں تاب کا کیا حال کہوںآئینہ بھی تو تمہیں دیکھ کے حیراں ہوگا کون پوچھے گا بھلا ر...

میرا گھر غیرتِ خورشیدِِ درخشاں ہوگا

شانِ کرم میرا گھر غیرت خورشیدِ درخشاں ہوگاخیر سے جان قمر جب کبھی مہماں ہوگا جو تبسم سے عیاں اک درِ دنداں ہوگاذرہ ذرہ مرے گھر کا مہِ تاباں ہوگا کیوں مجھے خوف ہو محشر کا کہ ہاتھوں میں مرےدامن حامی خود، ماحی عصیاں ہوگا پلہ عصیاں کا گراں بھی ہو تو کیا خوف مجھےمیرے پلے پہ تو وہ رحمت رحماں ہوگا مجھ سے عاصی کو جو بے داغ چھڑا لائیں گےاہل محشر میں جو دیکھے گا وہ حیراں ہوگا کوئی منہ میرا تکے گا کہ یہ وہ عاصی ہےجس کو ہم جانتے تھے داخل میزاں ہوگا کو...

ماہِ تاباں توہوا مہرِ عجم ماہِ عرب

جلوۂ ماہِ عرب ماہِ تاباں تو ہوا مہرِ عجم ماہِ عرب ہیں ستارے انبیا مہر عجم ماہِ عرب ہیں صفات حق کے نوری آئینے سارے نبیذات حق کا آئینہ مہر عجم ماہِ عرب کب ستارا کوئی چمکا سامنے خورشید کےہو نبی کیسے نیا مہر عجم ماہِ عرب آپ ہی کے نور سے تابند ہیں شمس و قمردل چمک جائے مرا مہر عجم ماہِ عرب قبر کا ہر ذرہ اک خورشید تاباں ہوا بھیرخ سے پردہ دو ہٹا مہر عجم ماہِ عرب روسیہ ہوں منہ اجالا کر مرا جان قمرصبح کر یا چاند نا مہر عجم ماہِ عرب کوچۂ پر نور کا ...

ہے تم سے عالم پر ضیا ماہِ عجم مہر عرب

جلوہ ہے جلوہ آپ کا ہے تم سے عالم پر ضیا ماہِ عجم مہر عربدے دو مرے دل کو جلا ماہِ عجم مہر عرب دونوں جہاں میں آپ ہی کے نور کی ہے روشنیدنیا و عقبیٰ میں شہا ماہِ عجم مہر عرب کب ہوتے یہ شام و سحر کب ہوتے یہ شمس و قمرجلوہ نہ ہوتا گر ترا ماہِ عجم مہر عرب ہے روسیہ مجھ کو کیا آقا مرے اعمال نےکردو اجالا منہ مرا ماہِ عجم مہر عرب خورشید تاباں بھیک کو آیا تری سرکار سےہے نور سے کا سہ بھرا ماہِ عجم مہر عرب خورشید کے سر آپ کے در کی گدائی سے رہاسہرا شہا ا...

کیسے کاٹوں رتیاں صابر

منقبت حضور پر نور سیدنا علا ء الملت والدین علی احمد صابر کلیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کیسے کاٹوں رتیاں صابرتارے گنت ہوں سیّاں صابر مورے کر جوا ہوک اٹھت ہےموکو لگالے چھتیاں صابر توری صورتیا پیاری پیاریاچھی اچھی بتیاں صابر چیری کو اپنے چرنوں لگالےمیں پروں تورے پیّاں صابر ڈولے نیّا موری بھنور میںبلما پکڑے بیّاں صابر چھتیاں لاگن کیسے کہوں میںتم ہو اونچے اٹریاں صابر تورے دوارے سیس نواؤںتیری لے لوں بلیّاں صابر سپنے ہی میں درشن دکھلادوموکو مورے ...

ان کو دیکھا تو گیا بھول میں غم کی صورت

بہار گلشن ان کو دیکھا تو گیا بھول میں غم کی صورتیاد بھی اب تو نہیں رنج و الم کی صورت خواب میں دیکھوں اگر دافع غم کی صورتپھر نہ واقع ہو کبھی رنج و الم کی صورت آبلے پاؤں میں پڑ جائیں جو چلتے چلتےراہ طیبہ میں چلوں سر سے قدم کی صورت تم اگر چاہو تو اک چین جبیں سے اپنیکردو اعدا کو قلم شاخ قلم کی صورت نام والا ترا اے کاش مثال مجنوںریگ پر انگلیوں سے لکھوں قلم کی صورت تیرا دیدار کرے رحم مجسم تیرادیکھنی ہو جسے رحماں کے کرم کی صورت آپ ہیں شان کرم ک...

تم پر لاکھوں سلام

سلام بہ سرکار خیر الانام علیہ وعلیٰ آلٰہ التحیۃ والسلام تم پر لاکھوں سلامتم پر لاکھوں سلام سب سے اعلیٰ عزت والےغلبہ و قہر و طاقت والےحرمت والے کرامت والےتم پر لاکھوں سلام تم پر لاکھوں سلام ظاہر باہر سیادت والےغالب قاہر ریاست والےقوت والے شہادت والےتم پر لاکھوں سلام تم پر لاکھوں سلام نور علم و حکمت والےنافذ جاری حکومت والےرب کی اعلیٰ خلافت والےتم پر لاکھوں سلام تم پر لاکھوں سلام آپ کا چاہا رب کا چاہارب کا چاہا آپ کا چاہارب سے ایسی چاہت ...

اَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اے سرور عالی مقام

پیکر حسن تمام اَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اے سرور عالی مقاماَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اے رہبر جملہ اناماَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اے مظہر ذات السلاماَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اے پیکر حسن تمام اَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اَصَّلَاۃُ وَالسَّلاماے نبیوں کے نبی اور اے رسولوں کے امام یَا حَبِیْبَ اللہ اَنْتَ مَھْبِطُ الْوَحْیِ الْمُبِیْںاِنِّیْ مُذْنِب سَیِّدِیْ اَنْتَ شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْںیَا رَسُوْلَ اللہ اَنْتَ صَادِقُ الْوَعْدِ الْاَمِیْںیَا نَبِیَّ اللہ اَنْتَ رَحْمَ...

ماہ طیبہ نیر بطحا صلی اللہ علیک وسلم

جاری رہے گا سکہ تیرا ماہ طیبہ نیر بطحا صلی اللہ علیک وسلمتیرے دم سے عالم چمکا صلی اللہ علیک وسلم تو ہے مظہر رب اجمل ظل ہیں تیرے سارے مرسلکون ہے ہم سر تیرا شاہا صلی اللہ علیک وسلم تم ہو پیارے اصل ہماری سارا جہاں ہے فرع تمہاریتم سب کی ماہیت گویا صلی اللہ علیک وسلم تم ہو آقا معرّف حق کے جلوے ہو نور مطلق کےتم ہو حجت رب بر اعدا صلی اللہ علیک وسلم تو ہے نائب رب اکبر پیارے ہر دم تیرے در پراہل حاجت کا ہے میلہ صلی اللہ علیک وسلم حق نے بنایا ایسا ت...

اعلیٰ سے اعلیٰ رفعت والے

صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ اعلیٰ سے اعلیٰ رفعت والےبالا سے بالا عظمت والےسب سے برتر عزت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ سب سے زائد حرمت والےسب سے بڑھ کر ہمت والےسب سے برتر قدرت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ جاہ و جلال، وجاہت والےقوت و سطوت، صولت والےشان و شوکت، حشمت والےصلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ تم ہو ماہ لاہوت خلوتتم ہو شاہ ناسوت جلوتتم ہو جام...