بہار جانفزا تم ہو
بہار جاوداں تم ہو بہار جانفزا تم ہو، نسیم داستاں تم ہو بہار باغ رضواں تم سے ہے زیب جناں تم ہو حبیب رب رحمٰں تم مکین لامکاں تم ہو سر ہر دو جہاں تم ہو شہ شانہشہاں تم ہو حقیقت آپ کی مستور ہے یوں تو نہاں تم ہو نمایاں ذرے ذرے سے ہیں جلوے یوں عیاں تم ہو حقیقت سے تمہاری جز خدا اور کون واقف ہے کہے تو کیا کہے کوئی چنیں تم ہو چناں تم ہو خدا کی سلطنت کا دو جہاں میں کون دولہا ہے تم ہی تم ہو تم ہی تم ہو یہاں تم ہو وہاں تم ہو تمہارا نور ہی ساری ہ...