اساتذہٗ کرام  

اعلی حضرت امام احمد رضا خاں

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں رحمۃ اللہ علیہ  نام ونسب:اسمِ گرامی:محمد۔تاریخی نام"المختار"جدامجدمولانا رضاعلی خاں رحمۃ اللہ علیہ نے"احمدرضا"نام رکھا،اوراسی نام سے مشہور ہوئے۔ القاب: اعلیٰ حضرت،امام اہلِ سنت،مجدداسلام،شیخ الاسلام،حامیِ سنت،ماحیِ بدعت وغیرہ۔ سلسلہ نسب: اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان بن مولانا نقی علی خاں بن مولانا رضا علی خاں بن حافظ کاظم علی خاں بن محمد اعظم خاں بن محمد سعادت یار خاں بن محمد سعید اﷲخاں۔علیہم ا...

مولانا حامد رضا بریلوی

حضرت مولانا شاہ حامد رضا بریلوی﷫ نام ونسب :اعلیٰ حضرت امام اہلسنت کے بڑے شہزادے۔محمد نام،معروف بہ حامد رضا،لقب ،حجۃ الاسلام۔ تاریخِ ولادت: ماہ ربیع الاول1292ھ بمطابق 1875ء میں اپنےدادا مولانا نقی علی خان کے گھر بریلی میں  پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آباؤ اجداد کی شاندار روایات کےمطابق درسیات تمام وکمال والد ماجد سے پڑھی19 سال کی عمر میں تمام  مروجہ درسیات کی کتب سےفارغ التحصیل ہوۓ۔علم وعمل میں باکمال والدِ ماجد کے جانشین،عربی نظم ونثر ...

مولانا مفتی محمد مبین الدین محدث امروہوی

مولانا مفتی   محمد مبین الدین محدث امروہوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:محمد مبین الدین۔لقب:محدث امروہوی،رضوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت علامہ مولانا الحاج محمد مبین الدین رضوی بن شیخ احمد الدین بن شیخ معین الدین عرف سلطان احمد۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت ماہِ جمادی الآخر/1337ھ،مطابق مارچ/1919ءکو"امروہہ"ضلع مرادآباد(انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:بسم اللہ خوانی کے بعد قرآن شریف کی تعلیم شروع ہوئی۔ ذہن رسا اور ق...

علامہ رحم الہی منگلوری

مولانا رحم الٰہی منگلوری رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی مولانا رحم الٰہی منگلوری تھا۔ تحصیلِ علم: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے مدرسہ عالیہ رامپور میں درس ِ نظامیہ کی تحصیل کی۔مولانا عبد العزیز امیٹھوی سے خصوصی تلمذ تھا۔ خلافت: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے خلافت واجازت اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے حاصل کی۔ سیرت وخصائص: مولانا رحم الٰہی منگلوری علیہ الرحمۃ مایہ ناز عالم، بلند پایہ مفتی، پیکر علم وعمل،زاہد وعا...

حضرت مولانا ظہور الحسین رام پوری

حضرت مولانا ظہور الحسین رام پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا شاہ ارشاد حسین علیہ الرحمۃ کے بھانجے،۱۸۵۷ھ میں رام پور میں ولادت ہوئی اپنے والد مولوی نیاز اللہ بن مولوی عظمت اللہ فاروقی مجددی سےفارسی اور مولانا امداد حسین سے عربی نحو پڑھی،حضرت شمس العلماء مولانا عبد الحق خیر آ﷜بادی سےاول سے آخر تک کتب معقولات کا درس لیا، دینیات حضرت مولانا شاہ ارشاد حسین سے پڑھی،بعض کتب کا مولانا مفتی سعداللہ سے درس لیا،صحاح ستہ کی سند حضرت مولانا شاہ فضل رحمٰ...

حضرت مولانا مفتی بشیر ادلین قادری رزقاتی قدس سرہٗ

والد ماجد کا نام سید عبداللہ عرف ننھے میاں، تاج العراق حضرت سید عبد الرزاق خلف اکبر غوث الثقلین شیخ عبد القادر حسنی الحسینی الجیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی اولاد امجاد سے تھے،محلہ غلزئی شاہ جہاں پور میں ولادت ہوئی،بعہد نواب احمد علی خاں رام پور جاکر مفتی شرف الدین رامپوری علیہ الرحمۃ سے درسیات پڑھی،مذہباً شافعی تھے،حضرت شاہ مشیر علی خلف سید شاہ غلام علی مالوی قادری رزاقی کے مرید ہوئے،ریاست رام پور میں مفتئ عدالت و فواجداری تھے،ربیع...

حضرت مولانا بشیر احمد علی گڑھی علیہ الرحمۃ

علی گڑھ کے سادات کرام سے تھے،علی گڑھ میں پیدا ہوئے،کتب درس نظامی درس حضرت مفتی لطف اللہ صاحب سے لیا،حدیث کی کتابیں بھی مفتی صاحب سے تمام کیں،اور اُستاذ کی حیات ہی میں اُن کے مدرسہ تھے،جامعہ شمس العلوم بد ایوں میں بھی اسی منصب پر فائز رہے درس نظامی کے ماہر اساتذہ میں آپ کا شمار ہوتا تھا،انتقال علی گڈھ میں ہوا،سال وفات باوجود کوشش اور متعدد خطوط لکھنے پر بھی معلون نہ ہوسکا،ملک العلماء حضرت مولانا محمد ظفر الدین نے آپ سے مسلم شریف کا در...