شاگرد و تلامذہ  

حضرت علامہ محمد ابراہیم رضا خاں عرف جیلانی میاں﷫

 حضرت علامہ محمد ابراہیم رضا خاں عرف جیلانی میاں﷫  نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی محمد ابراہیم تھا اور جیلانی میاں کےنام سے معروف ہوئے۔ آپ حجۃ الاسلام کے فرزندِ اکبر تھے۔اعلیٰ حضرت مولانا شاہ احمد رضا فاضل بریلوی کے پوتے تھے ۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تاریخ ومقامِ ولادت: جیلانی میاں کی ولادت 1325 ھ بریلی ،انڈیا میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نے تمام علومِ نقلیہ وعقلیہ کی تکمیل مدرسہ اہل سنت منظر الاسلام بریلی میں کی۔ بیعت وخلافت: جیلانی میاں ن...

حضرت مولانا مفتی محمد شریف الحق امجدی رحمۃ اللہ علیہ

شارح بخاری مولانا مفتی محمد شریف الحق امجدی رحمۃ اللہ علیہ حضرت صدر الشریعہ قدس سرہٗ کے ہم وطن بریلی،مبارک پور میں حضرت شیخ الحدیث مولانا شاہ سردار احمد قدس سرہٗ اور حضرت شاہ عبد العزیز محدث مراد آبادی مدظلہٗ العالی اور دیگر عماء سے علوم کا تکملہ کیا،برسہا برس گیا صوبہ بہار کے مدرسہ میں درس دیا،وطن کے مدرسہ شمس العلوم میں صدر مدرس رہے،مفتی اعظم مولانا شاہ مصطفیٰ رضا مدظلہٗ العالی کے زیر نگرانی رضوی دار الافتاء بریلی میں سیکڑوں فتاویٰ لکھے باذوق ط...

شیخ مولانا غلام رسول رضوی

شیخ مولانا غلام رسول رضوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا غلام رسول رضوی۔لقب: شیخ الحدیث،استاذالعلماء،نائبِ محدث اعظم  پاکستان۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے: مولانا غلام رسول رضوی بن  چوہدری نبی بخش علیہ الرحمہ،آپ علاقے کےمعروف زمیندار ہونےکےساتھ ساتھ سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ میں صاحبِ مجاز بھی تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی  ولادت باسعادت 1338ھ،مطابق 1920ء کو قصبہ"سیسنہ" ضلع امرتسر(انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیل علم...

حضرت فاضلِ شہیر مولانا الحاج محمد عبدالرشید جھنگوی

حضرت فاضلِ شہیر مولانا الحاج محمد عبدالرشید جھنگوی، جھنگ علیہ الرحمۃ   استاذ العلماء حضرت مولانا ابوالضیاء محمد عبدالرشید بن مولانا حکیم قطب الدین ابن مولوی احمد بخش ۱۳؍جمادی الاولیٰ ۱۳۳۸ھ/ ۳؍فروری ۱۹۲۰ء میں چک ۲۳۳ ضلع جھنگ کے ایک عظیم علمی گھرانے میں تولد ہوئے۔ آپ کے والد ماجد حضرت مولانا علامہ محمد قطب الدین قدس سرہ (م۵ ربیع الثانی ۱۳۷۹ھ/ ۲۹؍اکتوبر ۱۹۵۹ء) بہت بڑے مناظر، منفرد انشاء پرداز، صاحبِ قلم اور کامل طبیب تھے۔ آپ نے اپنی ساری زندگی ...

مفتی محمد وقار الدین قادری

حضرت مولانا مفتی محمد وقار الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مفتی محمد وقارالدین۔لقب: فقیہ العصر،مفتیِ اعظم پاکستان، وقارالملت والدین۔والد کا اسم گرامی: حافظ حمید الدین﷫۔ حضرت مفتی صاحب﷫کے آباؤ اجداد زراعت سے وابستہ اور زمیندار تھے۔مذہب کے اعتبار سے سب صوم و صلوٰۃ کے پابند ،اور عقیدتاً سنی تھے۔آپ کے والد اور چچا حافظ قرآن تھے۔اسی طرح آپ کے خاندان میں حفاظِ کرام کافی تعداد میں تھے۔ (حیات وقار الملت:4) تاریخِ ولادت:آپ کی ولادت با ...

سید الاتقیاء حضرت علامہ مولانا تحسین رضا قادری

سید الاتقیاء حضرت علامہ مولانا تحسین رضا قادری ولادت ماہر علوم عقلیہ نقلیہ حضرت مولانا تحسین رضا خاں قادری رضوی بن حضرت مولانا حسنین رضا بن استاد زمن مولانا حسن رضا بن مولانا مفتی نقی علی خاں (والد ماجد امام احمد رضا بریلوی) کی ولادت ۴؍شعبان المعظم ۱۹۳۰ء کومحلہ سوداگران رضا نگر بریلی شریف میں ہوئی۔ خاندانی حالات حضرت علامہ تحسین رضا بریلوی کے ج امجد مولانا حسن رضا بریلوی ۱۳۷۶ھ میں پیدا ہوئے فضل وکمال اور فقر و تصوف کو آپ کے خاندانی خصوصیات میں س...

حضرت مولانا محمد ریحان رضا خاں بریلوی﷫

 حضرت مولانا محمد ریحان رضا خاں بریلوی﷫ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا  محمد ریحان رضا خان۔لقب: ریحانِ ملت۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت مولانا محمد ریحان رضا قادری بن مفسرِ اعظم ہند حضرت  مولانا محمد ابراہیم رضا خاں بن حجۃ الاسلام حضرت مولانا محمد حامد رضا خاں بن اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں قادری فاضل بریلوی بن مولانا نقی علی خاں بن مولانا رضا علی خاں بن حافظ کاظم علی خاں ۔(علیہم الرحمۃ والرضوان)۔(حیاتِ اعلیٰ حضرت) تاریخِ ولادت: آپ کی...