حضرت شیخ سید احمد الشریف السنوسی طرابلسی
حضرت شیخ سید احمد الشریف السنوسی طرابلسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سیّد احمد بن محمد شریف بن محمد علی سنوسی ۱۲۹۰ھ/ ۱۸۷۳ء میں جغبوب میں پیدا ہوئے۔ آپ نے خانقاہ جغبوب میں ہی تعلیم پائی۔ اساتذہ میں نانا شیخ سیّد عمران بن برکہ، والد سیّد محمد شریف سنوسی، چچا سیّد محمد مہدی سنوسی اور شیخ احمد بن عبدالقادر ریفی وغیرہ شامل ہیں۔ آپ نے ۱۳۱۷ھ/ ۱۸۹۹ء سے اگلے دس برس تک چاڈ میں فرانسیسی افواج کے خلاف جہاد کیا۔ ۱۹۱۷ء کے بعد آپ واپس جغبوب پہنچے۔ ۱۹۱۸ء م...