قطبِ لاہور حضرت مولانا غلام قادر بھیروی
قطبِ لاہور حضرت مولانا غلام قادر بھیروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: عبد القادر۔عرفی نام: غلام قادر بھیروی۔ لقب: قطبِ لاہور، عارف باللہ،استاذ العلماء۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: عارف باللہ حضرت علامہ مولانا غلام قادربھیروی بن مولانا عبدالحکیم بن مولانا جان محمد بن مولانا محمد صدیق۔علیہم الرحمہ۔آپ خاندانِ قریش کے چشم وچراغ تھے۔آپ کے مورث اعلیٰ سندھ کے باسی تھے۔تسخیر ِ سندھ کے بعد سندھ میں مقیم ہوگئے۔بعد ازاں سیاسی انقلابات سے متاث...