آہ مسلک رضا کا ترجمان چلا گیا
آہ مسلک رضا کا ترجمان چلا گیا
حضرت مولانا محمد نظام الدین مصباحی انگلینڈ
______________________________________________________
فانی دنیا سے جانے والے مختلف انداز ہوتے ہیں۔ کوئی جاتا ہے تو اس کے پیچھے ایک گھر ایک خاندان افسوس اور اظہار غم کرتاہے، مگر کچھ جانے والوں میں سے ایسے ہوتے ہیں جن کا جانا پوری قوم و ملت کے لیے باعث غم و افسوس ہوتا ہے۔ انہیں میں قائد ملت ناشر مسلک رضا محافظ فکر رضا معتمد حضور تاج الشریعہ و حضور محدث کبیر مدظلہما حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق علیہ الرحمة کی رحلت بھی ہے۔ جیسے ہی اکناف عالم میں آپ کے وصال کی خبر عام ہوئی تعزیتوں اور اظہار غم و افسوس کا ایک سلسلہ چل پڑا اورتا حال محافل ومضامین کی شکل میں جاری ہے۔ اس کی ایک کڑی بلیک برن کی سر زمین پر حضرت مولانا شفیع صاحب کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں متعدد علماءو حفاظ نے شرکت کی اور قرآن خوانی و نعت خوانی کا اہتمام ہوا، نیز علماء نے مشترکہ طور پر یہی کہا کہ ایک سنیوں کا مردِ مجاہد نیز مسلک رضا کا سچا ترجمان چلا گیا۔ اخیر میں حضرت علیہ الرحمة کے ترقی درجات کے لیے دعا ہوئی۔جس میں حضرت مولانا حنیف رضوی، مولانا اقبال مصباحی، مولانا محسن، مولانا خیرالدین، مولانا فاروق اشرفی، حافظ الیاس، و طاہر اشرف، قاری محبوب رضوی، الحاج قاضی مشتاق رضوی شریک تھے۔