اعلیٰ حضرت علیہ رحمہ کی اپنے پیرومرشد سے محبت

اعلیٰ  حضرت محدث بریلوی علیہ الرحمہ کو اپنے مشائخ سادات  مارہرہ سے بھی انتہائی عقیدت و محبت تھی۔ صاحبزادہ سید محمد امین برکاتی نبیرہ خاتم الاکابر حضرت سید شاہ آل رسول برکاتی قدس سرہ فرماتے ہیں:
"اعلیٰ حضرت اپنے مرشدان عظام کا اس درجہ ادب ملحوظ  رکھتے تھے کہ مارہرہ کے اسٹیشن سے خانقاہ برکاتیہ تک برہنہ پاپیدل تشریف لاتے تھے اور مارہرہ سے جب حجام خط یا پیام لےکر بریلی جاتا تو "حجام شریف" فرماتے اور اس کے لیے کھانے کا خوان اپنے سر اقدس پر رکھ لایا کرتے تھے۔"

(امام احمد رضا علیہ رحمہ اور احترامِ سادات، مطبوعہ ضیائی دارالاشاعت، انجمن ضیائے طیبہ)


متعلقہ

تجویزوآراء